ریلوے کی وزارت

ریل مدد ،صارفین کی شکایات، معلومات، تجاویز اور امداد کے لیے ایک ہی جگہ مسائل کے حل کا ایک مربوط اور اختراعی مرکز

Posted On: 06 AUG 2021 3:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6 اگست 2021: ریلوے نے اس سے قبل مختلف مقاصد کے لیے بڑی تعداد میں جو ہیلپ لائن کام کر رہی تھیں انھیں ایک ہیلپ لائن یعنی 139 میں ضم کردیا گیا ہے جسے تمام معلوماتی ضروریات اور شکایت کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 139 کی ہیلپ لائن کی سہولت 24 گھنٹے 12 زبانوں میں دستیاب ہے۔

ہندوستانی ریلویز نے ریل مدد پروگرام شروع کیا ہے جو کہ ریل مدد ،صارفین کی شکایات، معلومات، تجاویز اور امداد کے لیے ایک ہی جگہ مسائل کے حل کا ایک مربوط اور اختراعی مرکز ہے۔یہ کثیر جہتی چینلوں کے ذریعے ریل مدد تک رسائی کے لئے مسافروں کو انتخاب فراہم کرتاہے جن میں ویب ایپ ، ایس ایم ایس، سوشل میڈیا اور ہیلپ لائن نمبر (139) ہے جسے اپنے شکایتوں کے لیے مہم جویانہ حل کی غرض سے سفر کے دوران بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔

مالی برس 2020-21 میں 139 ہیلپ لائن کے ذریعے موصول شکایت میں سے 99.93 فیصد کو بند کردیا گیا ہے جبکہ شکایت کنندگان کی طرف سے دیئے گئے فیڈ بیک میں سے 72 فیصد ’انتہائی شاندار‘ یا ’اطمینان بخش‘ ہیں۔

یہ اطلاع ریلویز، مواصلات اور الیکٹرانکس نیز اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

U.No.7547

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1743469) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Malayalam