کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

تجربوں سے پتہ چلا ہے نینو یوریا سے کسانوں کی فصل میں اضافہ ہو سکتا ہے اور نائیٹروجن کی 50 فیصد تک بچت ہو سکتی ہے

Posted On: 06 AUG 2021 12:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،06  اگست ،2021   /  نینو فرٹی لائزر میں پودوں کی غذائیت کا کافی مادہ موجود ہوتا ہے، جس کی وجہ سائز پر منحصر خوبیاں،  زیادہ زمینی حجم کا تناسب اور منفرد خاصیتیں ہیں۔ نینو فرٹی لائزرس پودوں کی غذائیت کافی احتیاط کے ساتھ جاری کرتے ہیں۔

دھان ، گیہوں ، سرسوں ، مکّا ، ٹماٹر، بند گوبھی،  کھیرے ، شملہ مرچ ، پیاز وغیرہ جیسی مختلف فصلوں پر 7 آئی سی اے آر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  / ریاستی زرعی یونیورسٹیوں میں زرعی تحقیق کے قومی نظام (این اے آر ایس) کے ذریعے ربیع  / زید 20-2019 کے دوران نینو نائیٹروجن کے تجربے شروع کیے۔ یہ تجربات زرعی و اقتصادی اعتبار سے مناسب ثابت ہوئے۔ ان سے اشارہ ملا کے نینو نائیٹروجن (نینو یوریا) سے  کسانوں کی فصل میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نائیٹروجن کی 50 فیصد تک بچت کی جا سکتی ہے۔

یہ جانکاری صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیاوی مادوں و کیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب منسکھ منڈویا نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7540


(Release ID: 1743395) Visitor Counter : 161