کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کو ویکسین کی تیاری میں اضافے کے لیے بھارت بایو ٹیک اور 3 دیگر پی ایس ای میں اضافے کی سہولت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 AUG 2021 12:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06  اگست ،2021   /  مختلف کمپنیوں میں کسی دوا / ویکسین کو تیار کیے جانے کی لاگت کا انحصار ڈیولپمنٹ لاگت دانشورانہ حقوق املاک (آئی پی آر) لاگت ، ٹکنالوجی ، ویکسین پلیٹ فارم اور تیاری کی سطح جیسے عوامل پر ہے۔

بایو ٹکنالوجی کے محکمے نے بتایا ‘‘مشن کووڈ سرکشا –  کووڈ – 19 ویکسین  تیارکرنے کے  بھارتی مشن’’ کے تحت بایو ٹکنالوجی کی صنعت  اور تحقیق کی امدادی کونسل (بی آئی آر اے سی ) عمل درآمد کر رہی ہے، جو   ڈی بی ٹی کی سرکاری شعبے کی ایک انڈرٹیکنگ ہے، اس کے تحت بھارت بایو ٹیک اور سرکاری شعبے کی تین صنعتیں پی ایس ای میں ویکسین تیار کرنے کے کام میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ سرکاری شعبے کی اِن صنعتوں میں ہیفکائن بایو فارماسیوٹیکل کارپوریشن لمیٹڈ ممبئی؛ اینڈین ایمیونولوجیکلز لمیٹڈ (آئی آئی ایل) حیدرآباد؛  بھارت ایمیونیولوجیکلز بایو لوجیکلز کارپوریشن لمیٹڈ (بی آئی بی سی او ایل)، بلند شہر شامل ہے۔ ان صنعتوں کو کوویکسن کی تیاری میں اضافے کے لیے مدد دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ کوویکسین کی تیاری کی ٹکنالوجی کی منتقلی گجرات کووڈ ویکسین کنسورشیم جی سی وی سی کو منتقل کرنے میں بایوٹکنالوجی کے محکمے کے ذریعے مدد دی جا رہی ہے۔ تاکہ آنے والے مہینوں میں کوویکسین کی تیاری میں اضافہ کیا جا سکے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ویکسین تیار کرنے والی گھریلو کمپنیوں کو 100 فیصد پیشگی رقم فراہم کر دی ہے ۔ ان رقوم کو ویکسین تیار کرنے والی کمپنیاں اپنی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔ حکومت نے کووڈ – 19 ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک میسرز بایولوجیکل ای  کو مالی مدد فراہم کی ہے ۔

مزید یہ کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت دواؤں کے معیارات اور کنٹرول کی مرکزی تنظیم (سی ڈی ایس سی او) نے کووڈ – 19 ویکسین  کے کلینیکل تجربے اور منظوری کے لیے درخواست پر جلد از جلد عمل کرنے کا ایک نظام پیش کیا ہے۔

حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے اہل مستفیدین کے لیے کووڈ  - 19 ویکسین  خدمات کی بہتر رسائی کو یقینی بنایا ہے۔ جو ان مستفیدین کی سماجی اور اقتصادی صورتحال سے قطع نظر ہے۔

یہ جانکاری صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیاوی مادوں و کیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب منسکھ منڈویا نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7538


(ریلیز آئی ڈی: 1743388) وزیٹر کاؤنٹر : 158
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Bengali , Telugu