وزارات ثقافت

حکومت کے گزشتہ 7 برسوں کے دوران ہمارےمسروقہ تاریخی ورثہ کا 75 فیصد واپس لایا گیا:جناب جی کشن ریڈی


ان تاریخی نوادرات کا واپس لایا جانا ہندوستان کے افتخار کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کے تاریخی ماضی کی عظمت کو تسلیم کرنے کی سمت میں ایک فعال قدم ہے:وزیر ثقافت

Posted On: 05 AUG 2021 4:06PM by PIB Delhi

خاص خاص جھلکیاں:

  • وزیراعظم جناب نریندر مودی کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ان تاریخی آثار کی با ز یابی عمل میں لائی جاسکی ہے:جناب جی کشن ریڈی
  • مجموعی طور پر 54 تاریخی نوادرات کی، 1976 سے آج تک غیرممالک سے باز یابی کی جاچکی ہے۔
  • ہندوستان میں  2014  سے اب تک41 تاریخی نوادرات بیرونی ممالک سے واپس لائی جاچکی ہے۔
  • اس جدوجہد میں دوسروں کے علاوہ، وزارت خارجہ،ماہرین آثار قدیمہ، اور سی بی آئی کی طرف سے بھی زبردست پیمانے پر تعاون حاصل رہا ہے۔

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی(ڈی او این ای آر) کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعہ یہ معلومات بہم پہنچائی کے 1976 سے اب تک مجموعی طور پر 54 تاریخی نوادرات بیرونی ممالک سے ملک میں واپس لائی جاچکی ہے۔

بعد میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جناب جے کشن ریڈی نے کہا کہ‘‘یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہم اپنے  بہت سے مسروقہ تاریخی آثار کو غیرممالک سے واپس اپنے ملک میں لانے میں کامیاب رہے ہیں’’۔انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ گزشتہ 7 برسوں کے دوران اب تک سب سے بڑی تعداد میں تاریخی نوادرات کی باز یابی کی گئی ہے۔2014 سے اب تک ہندوستان 41 تاریخی نوادرات باز یاب کرنے میں کامیاب رہا ہے۔جو باز یاب کئے جانے والے کل نوادرات کے 75 فیصد سے زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011RSS.jpg

 

وزیر موصوف نے اس سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی کی بھی تعریف کی جن کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ان آثار قدیمہ کی بیرونی ممالک سے باز یابی ممکن ہوپائی۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘ میں یقین رکھتا ہوں کہ حالیہ کامیابی ہمارے غیرممالک کے ساتھ مسلسل بہتر ہوتے ہوئے  ان ثقافتی  رشتوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے،جو ہمارے وزیراعظم کے بہت سے ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ذاتی تعلقات پر مبنی ہیں۔ اسی بنا پر ان اشیا ء کی تیز رفتار واپس ممکن ہوپائی۔’’

 جناب کشن ریڈی نے،  محکمہ آثار قدیمہ سی بی آئی کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے سرکاری اداروں کی طرف سے اس مہم کے لئے  کی جانے والی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔مرکزی وزیر نے کہا  ‘‘ ہندوستانی فن پاروں اور ثقافتی ورثہ جات کا تحفظ کرنا ہندوستان کی خارجہ پالیسی کا جزولاینفک ہے۔اس بنا پر ان تاریخی نوادرات کا حاصل کرنا اور اپنے  ملک میں واپس لایا جانا ہندوستان کی عظمت کو بحال کرنے اور اپنے ملک کے تاریخی ماضی کو پہچاننے اور اس کا اعتراف کرنے والا ایک اقدام ہے۔ہم خارجی امور کی وزارت کے ساتھ بہت نزدیکی طور پر مل کر اس عمل کو مہمیز دینے کے لئے اور ایسے نوادرات کی فورا ً واپسی کے لئے ضروری دستاویزی کام مکمل کرنے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔’’

******

 

 

( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7526

 



(Release ID: 1743081) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Bengali , Tamil , Kannada