وزارت دفاع
رینج ٹیکنالوجی پر دوسری آئی ای ای ای انٹرنیشنل کانفرنس
Posted On:
05 AUG 2021 3:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5 اگست 2021،
- ڈی آر ڈی او نے ورچوئل طریقے سے کانفرنس کا انعقاد کیا
- مکررین دفاعی نظام کی جانچ اور اندازہ قدر سے متعلق اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کریں گے
- ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے جانچ اور اندازہ قدر میں مستقبل کے چیلنجوں کو پورا کرنے کے لئے رینج ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی کو اختیار کئے جانے کی اپیل کی
رینج ٹیکنالوجی پر دوسری انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ (آئی ای ای ای) انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد 5 اگست 2021 کو ورچوئل طریقے سے کیا جارہا ہے۔ اس کانفرنس کا انعقاد ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی ایک لیباریٹری انٹیگریٹیڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) چاندی پور کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ اس کا افتتاح دفاعی آر اینڈ ڈی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کیا۔اس تقریب میں دنیا بھر کے مکررین شرکت کریں گے جو دفاعی نظام کی جانچ اور اندازہ قدر سے متعلق کئی معاملوں میں اپنی ٹیکنالوجیکل سے متعلق کامیابیاں پیش کریں گے۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے جانچ اور اندازہ قدر میں مستقبل کے چیلنجوں کو پورا کرنے کے لئے رینج ٹیکنالوجی میں ہونے والی حالیہ ترقی کو اختیار کئے جانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے رینج ٹکنالوجی اور رینج انسٹرومیٹیشن، جو کہ عالمی سطح کی ٹیسٹ رینج کے ضروری عناصر ہیں، میں حالیہ رجحانات کا پتہ لگانے کے سلسلے میں کانفرنس کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈی آر ڈی او کے چیرمین نے کووڈ۔ 19 عالمی وبا کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں کے باوجود اتنے بڑے پیمانے پر تقریب کا انعقاد کرنے کے لئے آئی ٹی آر کی کوشش کی تعریف کی۔
یہ کانفرنس رینج ٹکنالوجی کے سلسلے میں کام کرنے والے سبھی لوگوں کے لئے ایک دوسرے کے بات چیت کرنے اور متعلقہ میدانوں میں حالیہ واقعات سے اپ ڈیٹ رہنے کے لئے ایک بہت موثر پلیٹ فارم ہوگی ۔ متعلقہ موضوعات پر ماہرین کے ذریعہ 250 سے زیادہ تکنیکی مضامین جمع کرائے گئے تھے۔ جن میں سے ایک مخصوص تکنیکی کمیٹی کے ذریعہ 122 مضامین منتخب کئے گئے ہیں۔ تکنیکی پیش کش کا کام 5۔6 اگست 2021 کو چار متوازی اجلاسوں میں کیا جائے گا۔ ایک ورچوئل صنعتی نمائش کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بھارت اور بیرونی ممالک کی 25 سے زیادہ صنعتیں اور تنظیمیں اپنی مصنوعات اور ٹکنولوجی کا مظاہرہ کریں گی۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد آن لائن کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ معززین نے شرکت کی۔ رکشا منتری کے سابق سائنسی مشیر ڈاکٹر اویناش چندر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب میں ڈائرکٹر جنرل (میزائلس اینڈ اسٹریٹجک سسٹم) ڈاکٹر بی ایچ وی ایس نارائن مورتی ، سابق ڈی جی، ڈی آر ڈی او جناب ایم ایس آر پرساد، آئی ٹی آر چاندی پور کے ڈائرکٹر جناب ایچ کے راتھا کے ساتھ دیگر نمائندے اور شرکا شامل ہوئے۔ آئی سی او آر ٹی کا انعقاد دو سال میں ایک بار کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل اس کا انعقاد 2019 میں آئی ٹی آر کے ذریعہ کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-7499
(Release ID: 1742884)
Visitor Counter : 215