عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

‘‘ ایڈ منسٹریٹو انوویشن پاسپورٹ سیوا کیندر اور ای – آفس پر این سی جی جی-آئی ٹی ای سی ورچوئل ویبنار کا انعقاد


بہتر حکمرانی کے لئے قومی مرکز ( این سی جی جی )نے مختلف ممالک جیسے بنگلہ دیش ، مالدیپ ، میانماراور مختلف افریقی ممالک سے2500 بین الاقوامی سرکاری ملازمین کو آف لائن موڈ میں  تربیت دی ہے

Posted On: 05 AUG 2021 12:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی50؍اگست-2021 : بہتر حکمرانی کے لئے قومی مرکز ( این سی جی جی ) ہندوستانی تکنیک اور اقتصادی تعاون  ( آئی ٹی ای سی) کا ایک شراکت دار ادارہ ہے ، جو پڑوسی ممالک کے سرکاری ملازمین  کی ضروریات کے حساب سے  عملدرآمد اور ڈیزائن کئے گئے کسٹمائزڈ ٹریننگ موڈیولز کے لئے کام کررہا ہے۔ماضی قریب میں  این سی جی جی نے  پڑوسی ممالک کے سرکاری ملازمین کے لئے عوامی پالیسی اور حکمرانی پر صلاحیت سازی سے متعلق مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔آج کی تاریخ تک این سی جی جی نے مختلف ممالک جیسے بنگلہ دیش ، مالدیپ ، میانماراور مختلف افریقی ممالک سے2500 بین الاقوامی سرکاری ملازمین کو آف لائن موڈ میں  تربیت دی ہے۔

کووڈ-19 وبا کے دوران اچھی حکمرانی کے طریق کار پر سلسلے وار ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔ اب تک افریقہ  ،وسطی ایشیا ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی یوروپی خطوں سے 47 سے زائد ممالک نے شرکت کی ہے۔ کُل 1250سے زائد شرکاء نے ان ورکشاپوں میں شرکت کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JMQ0.jpg

اس تناظر میں قومی / ریاستی اور ضلع سطح پر انتظامی اختراعات کی نمائش  کرنے والے ویبنار س  کے انعقاد  کی ضرورت بھی محسوس کی گئی ۔ اس کے نتیجے میں  ‘‘ ایڈ منسٹریٹو انوویشن پاسپورٹ سیوا کیندر اور ای – آفس پر 6  اگست 2021  کو ورچوئل ویبنار ہونےوالا ہے۔ ورکشاپ ،انتظامی شعبے میں  اختراعی طریق کار کو پھیلانے کے مقصدسے  علم کو مشترک کرنے والے اجلاس کےلئے  آئی ٹی ای سی ممالک کے 100سے زائدبین الاقوامی سرکاری ملازمین کو یکجا کرنا چاہتی ہے۔این سی  جی جی رواںسال اس طرح کے دو سے زائد ویبنار کا انعقاد کرے گی۔

انتظامی اصلاحات  او ر عوامی شکایات کے محکمے کےسکریٹری   جناب سنجے کمار سنگھ   اور بہتر حکمرانی کے لئے  قومی مرکز میں مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین  افتتاحی خطبہ دیں گے۔ ویبنار کے لئے سرکردہ اسپیکر ز  (سی پی وی اور اوآئی اے ) سکریٹری  جناب سنجے بھٹاچاریہ  ، امور خارجہ کی وزارت   اور این آئی سی  ،  الیکٹرانکس  اور انفارمیشن ٹکنالوجی  کی وزارت کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نیتا ورما ہیں۔

این سی جی جی کا اجلاس کےدوران کھلاہوا جامع اور جغرافیائی متوازن فورم   قائم  کرنے کا ارادہ ہے اور  مختلف طبقوں سے اہم  وسائل والے افراد کو  کامیابی سے کئے گئے کام کو مشترک کرنے اور اس پرتبادلہ خیال کے لئے  منچ فراہم کیا جائے گا اور مقامی ضروریات او رماحولیات کے مطابق   اسے کیسے بدلا جاسکتا ہے، اس پر بھی بات چیت ہوگی۔ تبادلہ خیال کے ذریعہ اجلاس میں شناخت شدہ اختراعات کے لئے مختلف ممالک اور شراکتداروں کے درمیان ممکنہ ہم آہنگی قائم کرنے کے لئے بھی معاون ہوگا۔ ساتھ ہی ملک اور بیرون ملک  کے شرکا سے تبادلہ خیال کے موضوعات  پر علم کو فروغ دینے میں مددملے گی اور مجموعی طورپر پورے ممالک میں  موجودہ ڈھانچے کو  بڑھانے میں  وسعت حاصل ہوگی۔

****************

ش ح۔ع ح۔ رم

U NO. 7488



(Release ID: 1742703) Visitor Counter : 152


Read this release in: Punjabi , Hindi , English , Tamil