بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ایز کا قیام

Posted On: 05 AUG 2021 1:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،05  اگست-2021/

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ایز) کاشعبہ نجی کاروباریوں پر مشتمل ہوا کرتا ہے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری بھی خودانہی کاروباری لوگوں کی طرف سے کی جاتی ہے۔بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت ملک میں ان کمپنیوں کو قائم نہیں کرتی ہے۔کمپنیوں کو فروغ دینا اور ان کو ترقی دینا ایک ریاستی موضوع ہے۔تاہم، مرکزی حکومت بہت سے منصوبوں ، پروگراموں اور پالیسی اقدامات کے توسط سے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کی کوششوں میں ان کی مدد کرتی ہے۔تاکہ ملک میں ایم ایس ایم ایز کی مسابقتی صلاحیتوں کو فروغ دینے، ان کو ترقی دینے اور ان میں اضافہ کرنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

ایم ایس ایم ایز حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی بہت سی اسکیموں سے استفادہ کرسکتی ہیں۔ان منصوبوں میں وزیراعظم کا روزگار فراہمی پروگرام (پی ایم ای جی پی)،  دیہی روزگار فراہمی پروگرام(آر ای جی پی)،بہت چھوٹی اکائیوں کی ترقی اور اثر نو سرمایہ کاری کی ایجنسی(ایم یو ڈی آر اے)، کریڈٹ وابستہ کوائر انڈسٹریز، بین الاقوامی تعاون منصوبہ، پروکیورمنٹ اینڈ مارکٹنگ سپورٹ اسکیم،اسکیم فار کریڈٹ گارنٹی فنڈ فار مائیکرو اینڈ اسمال انٹر پرائزز وغیرہ شامل ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے ایک تحریری جواب میں دی۔

******

 ( ش ح ۔س  ب۔ف ر)

U- 7492



(Release ID: 1742701) Visitor Counter : 182