شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کے شعبے میں بہتری کے لیے اعلی ترین اقدامات


حکومت ملک میں شہری ہوا بازی کے شعبے میں بہتری کے لیےاعلی ترین اقدامات کر رہی ہے ، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

Posted On: 05 AUG 2021 12:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05؍اگست2021:

  1. ڈیجی یاترا سے متعلق پالیسی شہری ہوابازی کی وزارت نے اگست 2018 میں جاری کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹرمینل کے داخلی دروازے سے بورڈنگ پوائنٹ تک ہوائی اڈوں پر مسافروں کے بغیر رابطہ ، ہموار اور پیپر لیس ہینڈلنگ فراہم کرنا ہے۔ بنگلورو ، حیدرآباد ، کولکاتہ ، پونے ، وارانسی اور وجئے واڈا کے چھ ہوائی اڈوں پر چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بائیو میٹرک بورڈنگ سسٹم (بی بی ایس) کے نفاذ کے لیے کام کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ آزمائشی مرحلے میں ہے۔ کامیاب تکمیل کے بعد ، اسے ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں پر مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔
  2. ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) تقریباً ایک کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موجودہ اور نئے ٹرمینلز کی توسیع/ ترقی کے لیے اگلے 4-5 سالوں میں 25،000 کروڑ کی سرمایہ کاری کی  جاءے گی۔
  • iii. ایئر نیوی گیشن انفراسٹرکچر کو جدید بنایا گیا ہے۔
  • iv. بھارتی فضائی حدود میں روٹ کو معقول بنانے کا کام بھارتی فضائیہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے ، جدید ہوائی ٹریفک کے نظام کو سہل بنانے کے انتظامات اور اس سے متعلق تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پرواز وں کے لیے چھوٹے راستے اور ایئر لائنز کے ایندھن کی کھپت کو کم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
  1. ایئر کارگو ٹرمینلز پر کارکردگی کو بہتر بنانے اور رہائش کے اوقات کو کم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
  • vi. ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) اور بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی (بی سی اے ایس) میں ان کے بیشتر اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت اور اندرونی عمل کے لیے ای گورننس کو فعال کیا جا رہا ہے۔
  1. ڈی جی سی اے کی جانب سے ملک میں لائسنس یافتہ پائلٹوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے لیے فلائنگ کیڈٹس کے لیے 'آن ڈیمانڈ 'آن لائن امتحانات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

مذکورہ بالاجانکاری وزیر مملکت براءے شہری ہوا بازی جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں دی۔

******************

 

ش ح  -  س ک  

 

U. NO. 7487


(Release ID: 1742700) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Malayalam