شہری ہوابازی کی وزارت

وندے بھارت مشن


وندے بھارت مشن کے تحت 24 جولائی 2021 تک 128 لاکھ مسافروں نے سفر کیا

Posted On: 04 AUG 2021 3:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،04  اگست-2021

وندےبھارت مشن کا آغاز07.05.2020 کو ہوا تھا اور یہ جب سے اب تک جاری ہے۔ 29.07.2021 تک 88000 سے زیادہ ملک میں آنےوالی پروازیں چلائی گئی ہیں، جس کے سبب ایک سو سے زیادہ ملکوں سے 71 لاکھ سے زیادہ مسافر بھارت آئے ہیں۔ اس مدت کے دوران 87600 سے زیادہ بیرون ملک کےلئےپروازیں چلائی گئیں جن کے ذریعہ بھارت سے 57 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے دوسرے ملکوں کےلئے سفر کیا۔

وندے بھارت مشن کے تحت یہ پروازیں، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ذریعہ نافذ کئے گئے صحت سے متعلق ضابطوں اور شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعہ نافذ کئے گئے طریق کار پر سختی سے عمل درآمد کرکےچلائی جارہی ہیں۔ اس کےعلاوہ غیر ملکوں،جہاں کے لئے پروازیں چلائی جارہی ہیں یا جہاں سے پروازیں بھارت آرہی ہیں، کی رہنما ہدایات اور ضابطوں کی بھی تعمیل کی جارہی ہے۔

 شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر سسمت پترائن کوایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی۔

 

******

 ( ش ح ۔ع م۔ف ر)

U- 7482



(Release ID: 1742649) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Punjabi , Telugu