خلا ء کا محکمہ
کابینہ نے تحقیقی تعاون کے لئے ڈی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی ایس ٹی) اور نیڈر لینڈس کی ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ٹی یو ڈیلفٹ) کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
04 AUG 2021 3:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 اگست 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے طلبا اور فیکلٹی ارکان کی شمولیت کے ساتھ تعلیمی پروگراموں اور تحقیقی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے ڈی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی ایس ٹی) اور ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ٹی یو ڈیلفٹ) کے درمیان کئے جانے والے مفاہمت نامے کو منظوری دےدی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر متعلقہ اداروں نے 9 اپریل 2021 اور 17 مئی 2021 کو دستخط کئے گئے تھے اور ای میل کے ذریعہ اس کا تبادلہ کیا گیا تھا۔
مفاہمت نامے کی تفصیل:
- طلبا کے تبادلے کا پروگرام: فریقین انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹورل سطح پر طلبا کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔ فریقین باہمی طور پر اسکیم کے تحت کئے جانےوالے مطالعہ کےشعبوں اور کریڈٹ کے بارے میں پر بات چیت کرسکتے ہیں اور اس کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ دونوں فریق میزبان فریق کے نظام تعلیم اور ضابطوں پر عمل کے لئے ڈگری ٹریننگ کے واسطے پریکٹیم ایکسچنج پروگرام پر متفق ہوئے ہیں۔
- دو ڈگری / دوہری ڈگری پروگرام: فریقین انڈر گریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ میں سے کسی بھی ڈگری کے لئے طلبا کے لئے مخصوص نصاب تعلیم وضع کرسکتے ہیں یہ ڈگری ان کے اپنے ادارے کے ذریعہ دی جانے والی ابتدائی ڈگری کے علاوہ ہوگی۔
- انٹرن شپ اور پروجیکٹ ورک: فریقین انجینئرنگ پروجیکٹ اسائمنٹ کی تحقیق کو ڈیزائن اور تیار کرسکتے ہیں جن پر شراکت دار ادارے میں قلیل مدتی اور طویل مدتی دونوں طرح کے قیام کے دوران طلبا کام کریں گے۔
- فیکلٹی کا تبادلہ: فریقین فیکلٹی کے تبادلے پر غور کرسکتے ہیں جس کے دوران ان کے فیکلٹی ارکان شراکت دار ادارے میں کورسز پیش کرسکتے ہیں۔ جس کے لئے کورس کے مشمولات مشترکہ طور پر تیار کئے جائیں گے۔
- مشترکہ تحقیق: دونوں فریقوں کے فیکلٹی ارکان مقررہ مدت کے ساتھ مشترکہ مفاد والے شعبوں میں مشترکہ تحقیقی پروگرام کی شناخت کرسکتے ہیں۔
فائدے:
اس معاہدے پر دستخط کئے جانے سے تعاون کے ممکنہ مفاد والے شعبوں میں کام کیا جاسکے گا۔مثلاً فیکلٹی ارکان، طلبا اور محققین، سائنسی مواد، پبلی کیشنز اور معلومات کا تبادلہ، مشترکہ ریسرچ میٹنگ ، پی ایچ ڈی پروگرام، دو ڈگری/ دوہری ڈگری پروگرام۔
اس معاہدے کے ذریعہ نیدر لینڈ کی ای ڈبلیو آئی، ٹی یو ڈیلفٹ، جوکہ سب سے پرانی اور سب سے بڑی ڈچ پبلک ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ہے، کے ساتھ تعاون سے سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں تحقیق میں مشترکہ سرگرمی کی جاسکے گی۔ اس طرح ملک کے تمام طبقات اور خطوں کو فائدہ ہوگا۔
جس معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں اس سے سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں نئی تحقیقی سرگرمیوں اور ایپلی کیشن کے امکانات کا پتہ لگانے کے لئے تحریک ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-7454
(Release ID: 1742442)
Visitor Counter : 222