وزارت آیوش

کووڈ-19 کے علاج کے لئے آیوش کے میڈیسن نظام پر تحقیق

Posted On: 03 AUG 2021 5:06PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر مملکت جناب سربانند سونوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مختلف تحقیقی اداروں اور قومی تحقیقی اداروں کے تحت ملک میں 152 سینٹروں میں 126 مطالعات کا آغاز کیاگیا ہے تاکہ کووڈ-19 کی علامات کے ساتھ مریضوں کے علاج کے لئے مؤثر میڈیسن (دوا) کی نشاندہی کی جاسکے۔ اس میں 42 پروفیلیسٹک مطالعات اور 40 انٹرنیشنل مطالعات کے علاوہ 11 مشاہداتی مطالعات، 22 پری کلینکل تجرباتی مطالعات اور دو مونو گراف تیاری، ایک سیسٹمیٹک جائزہ، 8 سروے مطالعات شامل ہے۔

نظام کے اعتبار سے تحقیقی مطالعات میں آیوروید سے 66 ہومیوپیتھی سے 26 سدھا سے 13، یونانی سے 8، یوگا اور نیچروپیتھی سے 13 شامل ہیں۔ کل 90 مطالعات مکمل کئے گئے ہیں اور 10 مونو اسکرپٹس شائع کی گئی ہیں۔ آیوش کی وزارت نے ایک انٹرڈسپیلنری آیوش آر اینڈ ڈی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے، جس میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) بائیوٹکنالوجی کا محکمہ ڈی بی ٹی وکونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر)، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز (ایمس) اور آیوش اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ انٹر ڈسپیلنری آیوش آر اینڈ ڈی ٹاسک فورس نے کووڈ-19 پازیٹو معاملوں میں پروفی لیکٹک مطالعات اور ایڈان انٹرونیشن کے لئے کلینکل ریسرچ پروٹوکولز تشکیل اور ڈیزائن کیے ہیں۔ یہ چار مختلف انٹرونیشن کے مطالعے کے لئے تشکیل دیے گئے ہیں، جن میں اشواگندھا، یشتی مدھو، گڈوچی، پیپالی اور ایک پولی ہربل فارمولیشن (آیوش-64) شامل ہے۔

آیورویدک سائنسز میں تحقیق کے لئے سینٹرل کونسل کی طرف سے آیوش 64 ایک پولی ہربل فارمولیشن تیار کی گئی ہے۔ آیوش کی وزارت سائنسی اعتبار سے غیر علاماتی اور ہلکے معاملوں کے علاج میں سودمند پائی گئی ہے۔ آیوش 64 کی نیشنل کلینکل مینجمنٹ پروٹوکول میں بھی سفارش کی گئی ہے، جو کووڈ-19 کے علاج کے لئے آیوروید اور یوگا پر مبنی ہے۔ اسے مختلف ایکسپرٹ کمیٹیوں کے ساتھ اتفاق رائے نیشنل ٹاسک فورس کی جانب سے تیار کیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ آیوش کی وزارت نے 21 اپریل 2020 سے 10 مئی 2020 تک ایس اے آر ایس- کووی-2 انفیکشن اور کووڈ-19 بیماری کے لئے موڈیفائیڈ اکسٹرا مورال ریسرچ اسکیم کے تحت تحقیقی تجاویز مانگی تھی۔ اس اسکیم کے تحت آیوروید میڈیسن سسٹم پر اس طرح کے 21 تحقیقی پروجیکٹس کو فنڈ فراہم کیاگیا ہے۔ ان میں سے 8 پرائیویٹ ادارے اور 13 سرکاری ادارے ہیں۔

***

U. No. 7428

(ش ح۔  ح ا۔ ع ر)


(Release ID: 1742268) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Telugu