حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

حکومت ہند اور بکسر ضلعی انتظامیہ کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے ذریعے بکسر ، بہار میں غیر مرتکز بایومیڈیکل کچرا جلانے والے پلانٹ کا افتتاح

Posted On: 04 AUG 2021 10:39AM by PIB Delhi

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھوان نے بہار کے بکسر بلدیہ میں ایک غیر مرتکز بایومیڈیکل کچرا جلانے کے پلانٹ کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔ گنیش انجینئرنگ ورکس کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کا انتخاب بائیو میڈیکل ویسٹ ٹریٹمنٹ انوویشن چیلنج کے ذریعے کیا گیا جو جون 2020 میں ویسٹ ٹو ویلتھ مشن کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ یہ مشن وزیر اعظم کی سائنس ، ٹیکنالوجی ، اور انوویشن ایڈوائزری کونسل (پی ایم*- ایس ٹی آئی اے سی) کے 9 سائنسی مشنوں میں سے ایک ہے اور اس کی سربراہی حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

بکسر میں نصب  پلانٹ ایک پورٹیبل ، طاقت ور ڈرافٹ  انسینریٹر ہے جو 50 کلو بائیومیڈیکل کچرے کو، جو روئی ، پلاسٹک یا اسی طرح کے مواد سے بنا ہو، فی گھنٹہ (5 کلوگرام فی بیچ) جلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،یونٹ کو دو مربع میٹر کے رقبے کی ضرورت ہوتی ہے اور کچرے میں  آگ بھڑکانے کے لئے صرف 0.6 کلو واٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے جس میں آٹو بجلی بند ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I8JW.jpg

وارڈ -32،جیوتی چوک، بکسر، بہار میں نصب شدہ غیر مرتکز بائیو میڈیکل کچرا جلانے والاپلانٹ

 

فضلاتی  گرمی کی بازیابی گرم گیس سے، تنصیب کی جگہ کے قریب کسی بھی پیداواری استعمال کے لیے کی جائے گی۔ تجربہ کے دوران مختلف اقسام کی فضلہ گرمی کے  ما حصل کو مختلف جگہوں پر آزمایا جائے گا جیسے  کشید کیا ہوا پانی ، بھاپ ، گرم پانی ، گیس جلانا وغیرہ۔ رہائشی یا عوامی مقامات پر ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کے لیے کوششیں کی جائیں گی،جن میں  دھوئیں سے پاک ماحول ، چمنی کے استعمال ، کمپیکٹ سسٹم ، پلازما (چنگاری) جلنا ، فضلاتی  گرمی کی بازیابی ، وغیرہ کو یقینی بنایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026ZSH.jpg

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون ، بکسر بلدیہ، بہار میں بکسر ضلعی انتظامیہ، بکسر نگر پریشد اور ویسٹ ٹو ویلتھ مشن کی طرف سے  غیر مرتکز بائیو میڈیکل ویسٹ انسنریٹر کے ورچوئل افتتاح کے دوران حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے۔

بائیو میڈیکل ویسٹ کو سنبھالنے اور ضائع کرنے سے جڑا مسئلہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں COVID-19 وبائی بیماری کی وجہ سے بڑھ گیا ہے جن کو مرکزی بائیو میڈیکل ویسٹ ٹریٹمنٹ سہولیات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے غیرمرتکز ٹیکنالوجیز کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ، ویسٹ ٹو ویلتھ مشن کی جانب سے بائیو میڈیکل ویسٹ ٹریٹمنٹ انوویشن چیلنج نے اسٹارٹ اپس ، کارپوریٹس اور کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں سے ٹیکنالوجی کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں، تاکہ بائیو میڈیکل کچرے کے محفوظ کلیکشن ، نمٹارے/علاج کے  ان چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔ جو جاری COVID-19 وبا کے نتیجے میں سامنے آئے۔ پورے ملک سے 460 درخواستیں موصول ہوئیں اور بالآخر پائلٹنگ کے لیے تین ٹیکنالوجیز کا انتخاب کیا گیا۔ ان ٹیکنالوجیز کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے نتائج کے لحاظ سے مخصوص تناظر میں مزید  ترقی دینے کے لئے  جانچ کی جائے گی۔ ایم اینڈ ای ڈیٹا ویسٹ ٹو ویلتھ مشن (پورٹل) ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوگا۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجئے راگھون نے ایک  غیر مرتکز  بایومیڈیکل ویسٹ انسنریٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ، ٹیکنالوجی کی اصلاح کے لیے مستقبل کی ہدایات  جاری کرتے ہوئے کہا ،‘‘یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ گنیش انجینئرنگ ، جو  بکسر میں قائم ایک اسٹارٹ اپ ہے، ایک  غیر مرتکز بایومیڈیکل فضلہ جلانے والا پلانٹ قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ میں بکسر ضلعی انتظامیہ کا ان کی مدد اور تعاون کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آگے بڑھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ گنیش انجینئرنگ اپنے آپریشنل مرحلے سے بصیرت  حاصل کرتے ہوئے  اور اس کو وسعت دینے کےلئے  اس کی تیاری  کے  سلسلے میں  شراکت داری کرنے کی خواہش مند کمپنیوں کو  تلاش کریں ۔

بکسر نگر پریشد کے مشیر مسٹر اجے چوبے نے کہا ، "یہ فخر کی بات ہے کہ  بکسر میں مقیم  ایک کمپنی نے یہ نظام  دیسی  ٹیکنالوجی  استعمال کرکے تیار کیا ہے۔  یہ نظام آسانی سے کچرے کے منبع پر نصب کیا جا سکتا ہے اور نقل و حمل اور مزدوری کے اخراجات کو بچاتے ہوئے فضلے کا موثر طریقے سے  نمٹارا  کیا جا سکتا ہے۔

گنیش انجینئرنگ ورکس ، جو ایم این آر ای سے منظور شدہ بایوماس گیسی فیکیشن  پر مبنی  بکسر میں قائم بجلی کی تیاری کا نظام ہے ، پائلٹ کو تین ماہ تک چلائے گا اور اس کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ جس کے بعد بکسر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن یونٹ کا کام سنبھال لے گی۔ پائلٹ کی نگرانی اور تشخیص بکسر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے ویسٹ ٹو ویلتھ مشن کے ذریعے کی جائے گی۔

******

 

( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7446


(Release ID: 1742265) Visitor Counter : 223