کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ضروری ادویات کی سپلائی

Posted On: 03 AUG 2021 4:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3  اگست 2021،   صحت اور خاندانی بہبود اور  اور کیمیکلز و فرٹیلائزرز  کے وزیر جناب منسکھ منڈاویا  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ضروری ادویات کی سپلائی میں اضافے کے لئے کئی  اقدامت کئے ہیں مثلاً پروڈکشن کی صلاحیت میں اضافے کے لئے  موجودہ مینوفیکچررز  کے  مینوفیکچرنگ کے نئے مقامات  کو تیزی سے منظور کرنا، نئے منیوفیکچررز/ درآمد کاروں کو لائسنسز جاری کرنا، کچے مال  کے وسائل کے سلسلے میں منیوفیکچررز کی مدد اور  سفارتی  طریقوں سے  مدد کے ذریعہ  درآمد کرنے والے ممالک سے ترجیحی بنیاد پر زیادہ  سے زیادہ سپلائی حاصل کرنے میں  ادویات کے  درآمد کاروں کی  مدد  کی ہے ،  معینہ مدت کے لئے  برآمدات پر پابندی عائد کی ہے اور ملک بھر میں  ان ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے  منصفانہ طریقے سے  ریاستوں کو محدود سپلائی کی مدت کے دوران  ادویات  یعنی ریمڈیسیویر،  ٹوکلیزوماب اور ایمفوٹیریسن بی  بھی مختص کی ہیں۔ اہم ادویات  کے گھریلو پروڈکشن   اور درآمدکی حکومت کے ذریعہ  باضابطہ نگرانی کی جارہی ہے۔ کووڈ 19  کے بندوبست کے لئے مطلوب  تمام اہم ادویات کی دستیابی  کی خردا فارمیسیز کے  ہفتہ وار سروے کے ذریعہ باضابطہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ریمڈیسیویر گلیڈ لائف سائنسز  امریکہ کے پیٹنٹ والی دوا ہے جو کہ  پیٹنٹ   ہولڈر   کے ذریعہ  دیئے گئے رضا کارانہ لائسنسوں کے تحت  7 ہندوستانی فارماسیوٹیکلز  کمپنیوں کے ذریعہ  تیار کی جارہی ہے۔ ان ساتوں لائسنس دار کمپنیوں  کے ذریعہ یکم اپریل سے 25جولائی 2021 تک ریمڈیسیویر کا مجموعی گھریلو پروڈکشن  16814752شیشیاں ہے۔ ٹوکلیزوماب سوئٹزرلینڈ کی ایک کثیر ملکی کمپنی   ہوفمین لا روچے کی پیٹنٹ والی دوا ہے۔

رماسیوٹیکلز کا محکمہ اور  ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) مینوفیکچررز کی شناخت کے لئے اور  نئی مینوفیکچرنگ سہولتوں  کی تیزی سے منظوری دینے کے لئے  صنعت  کے ساتھ سرگرمی سے تال میل کررہے ہیں۔ ڈی سی جی آئی نے ماہ مئی اور جون 2021 میں   11 نئی کمپنیوں کو ایمفوٹیریسن بی  لیپوسومل انجیکشن کی  مینوفیکچرنگ / مارکیٹنگ کی اجازت دی ہے۔یکم مئی سے 30 جون 2021 تک  لیپوسومل ایمفوٹیریسن بی  کا گھریلوں پروڈکشن 453555 شیشی ہے۔ ماہ جولائی 2021 میں   345864 شیشیوں کے پروڈکشن کی توقع ہے۔

فارماسیوٹیکلز کا محکمہ  اور امریکہ میں واقع ہندوستانی سفارت خانے میں لیپوسومل ایمفوٹیریسن بی   کی درآمدات  کی مقدار  کو زیادہ سے زیادہ کرنے  اور  جلد سے جلد  سپلائی  کرانے کے مقصد سے  درآمدات کاروں اور مینوفیکچروں کے ساتھ مسلسل کام کیا ہے۔

ریمڈیسیویر، ٹوکلیزوماب اور ایمفوٹیریسن بی   مختص کرنے کا م  بتدریج  21 اپریل، 27 اپریل اور 11 مئی کو شروع کیا گیا تھا۔ آخری بار ریمڈیسیویر 23 مئی 2021 کو اور ایمفوٹیریسن بی 24 جولائی 2021 کو مختص کی گئی تھیں۔ ان کمرشیل سپلائز کے علاوہ  مرکزی حکومت نے ریاستوں کو  مفت  ریمڈیسیویر، ٹوکلیزوماب اور ایمفوٹیریسن بی  بھی سپلائی کی جو کہ  عطیات کے ذریعہ موصول ہوئی تھی یا مرکزی حکومت نے حاصل کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-7407                          


(Release ID: 1742134) Visitor Counter : 141
Read this release in: English , Bengali , Punjabi , Tamil