صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
قومی ایڈز کنٹرول پروگرام کی کارکردگی
Posted On:
03 AUG 2021 3:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی:03؍اگست2021:
نیتی آیوگ کے مشورے پر 2020ء میں قومی ایڈز کنٹرول پروگرام (این اے سی پی)کا ایک جائزہ لیاگیا تھا، جس میں پایا گیا کہ اس پروگرام نے قابل ستائش کام کیا ہےاور اس کی کارکردگی بہت بہترین رہی ہے۔این اے سی پی –IVاور اس کے توسیعی مرحلے (21-2012)نے بڑے پیمانے پر مرحلے کی شروعات میں طے شدہ اہداف حاصل کئے ہیں۔ایک وسیع تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ اس پروگرام کے فنڈ کا کہیں غلط استعمال نہیں ہوا ہے اور اس سلسلے میں حکومت کے علم میں اس طرح کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
پچھلے 3 مالی سالوں یعنی 19-2018ء، 20-2019ء اور 21-2020ء میں این اے سی پی کے تحت فنڈ کا استعمال بالترتیب 93.7 فیصد، 94.9 فیصد اور 97.1 فیصد رہا ہے۔حکومت ہند کے اس پروگرام کے تحت کی جانے والی کوششوں کے نتیجوں میں 2020ء میں اندازاً بالغوں(94-15سال)میں 0.22 فیصد کی شرح کے ساتھ ہندوستان میں ایچ آئی وی وباء قومی سطح پر کم ہوئی ہے۔اندازے کے طورپر عالمی سطح پر ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کی اوسط 31 فیصد ہے۔ اس کے مقابلے ملک میں 48 فیصد (2010 اور 2020ء کے درمیان) کی گراوٹ آئی ہے۔ عالمی سطح پر اوسط 42 فیصد کے مقابلے ملک میں اندازاً سالانہ ایڈز سے متعلق ہونے والے اموات کی شرح میں 82(2010 اور2020 کے درمیان)کی کمی آئی ہے۔
یہ اطلاع آج وزارت و صحت خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7419)
(Release ID: 1742133)
Visitor Counter : 119