امور داخلہ کی وزارت
جنگ بندی کی خلاف ورزیاں
Posted On:
03 AUG 2021 5:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،3 اگست 2021: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور انٹرنیشنل بارڈر (آئی بی) پر پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کے دوران ہندوستانی فوج اور بی ایس ایف کے اہلکاروں کی جانب سے فوری اور موثر جوابی کارروائی کی جاتی ہے۔
گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر میں سیز فائر کی خلاف ورزی/سرحد پار فائرنگ کے واقعات کی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے:-
نمبر شمار
|
مہینہ-وار
|
پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر میں سیز فائر کی خلاف ورزی/سرحد پار فائرنگ کے واقعات کی تعداد۔
|
2018
|
2019
|
2020
|
(جون 2021 تک)
|
1.
|
جنوری
|
408
|
216
|
394
|
380
|
2.
|
فروری
|
225
|
251
|
389
|
278
|
3.
|
مارچ
|
203
|
275
|
454
|
0
|
4.
|
اپریل
|
177
|
240
|
412
|
1
|
5.
|
مئی
|
351
|
238
|
398
|
3
|
6.
|
جون
|
58
|
190
|
423
|
2
|
7.
|
جولائی
|
13
|
314
|
482
|
|
8.
|
اگست
|
44
|
323
|
434
|
|
9.
|
ستمبر
|
112
|
308
|
436
|
|
10.
|
اکتوبر
|
183
|
398
|
459
|
|
11.
|
نومبر
|
188
|
333
|
437
|
|
12.
|
دسمبر
|
178
|
393
|
415
|
|
میزان
|
2140
|
3479
|
5133
|
664
|
بھارت اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر طے شدہ بات چیت کے بعد، 25.02.2021 کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں ہندوستان اور پاکستان، دونوں نے 24/ 25 فروری کی آدھی رات سےلائین آف کنٹرول اور دیگر تمام شعبوں میں تمام معاہدوں، افہام و تفہیم اور لائن آفکنٹرول پر فائر بندی پر سختی سے عمل کرنےپر اتفاق کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ، مرکزکے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ کئی ممالک نےاسے ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیا اوراس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے بیانات جاری کیے ہیں۔
حکومت کی مستقل پوزیشن یہ رہی ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے اور دہشت گردی ، دشمنی اور تشدد سے پاک فضا میں دو طرفہ اور پرامن طریقے سے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قابل اعتماد ، قابل تصدیق اور ناقابل واپسی کارروائی کرکے ایسی سازگار فضا پیدا کرے اور اپنے زیر کنٹرول کسی بھی علاقے کو ہندوستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ ہندوستان اور پاکستان، متعلقہ ہائی کمیشنوں اور دیگر قائم کردہ طریقہ کار کے ذریعے، مواصلات کے باقاعدہ چینلز کے ذرائع کو برقرار رکھتے ہیں۔
یہ بات وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نیتانند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
*****
U.No.7415
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1742111)
Visitor Counter : 194