وزارت دفاع

دفاعی سکریٹری نے 75ویں یوم آزادی تقریبات پر ویب سائٹ کا آغاز کیا

Posted On: 03 AUG 2021 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اگست 2021:

  • یوم آزادی منانے کے لئے دنیا بھر کے ہندوستانیوں کو جوڑنے کے لئے پلیٹ فارم۔
  • تقریبات کی سرگرمیوں سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے کے لئے ۔
  • لال قلعہ سے اصل تقریب کی لائیو اسٹریمنگ وی آر 360 ڈگریز فوریسٹ میں لائیو فیڈ۔
  • دیگر اہم خصوصیات میں خصوصی آئی ڈی سی ریڈیو، گیلری، انٹر ایکٹو فلٹرس، ای بکس اور بلاگس شامل۔

ہندوستان غیر ملکی راج سے اپنی 75 ویں آزادی منانے کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے۔ پورا ملک حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے۔ اس یادگاری موقع کو منانے کے لئے دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے 3 اگست 2021 کو نئی دلی میں 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات 2021 (آئی ڈی سی 2021) پر ایک ویب سائٹ https://indianidc2021.mod.gov.inکا آغاز کیا۔یہ ایک پلیٹ فارم ہے تاکہ قومی تہوار منانے کے لئے دنیا بھر کے ہندوستانیوں کو جوڑنا، آئی ڈی سی 2021 پلیٹ فارم کا موبائل ایپ آنے والے دنوں میں لانچ کیا جائے گا۔

 

 

یہ پلیٹ فارم سب کے لئے مفت دستیاب اور قابل رسائی ہے اور آئی ڈی سی 2021 کے ارد گرد مرکوز سرگرمیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ جانکاری فراہم کرتا ہے۔ اس میں پورے ہندوستانی پرواسی شامل ہیں۔ ٹھیک ایسے جیسے وہ ذاتی طور سے تقریب کا حصہ ہوں۔ یہ سبھی عمر کے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو جوڑنے کی ایک کوشش ہے۔

یہ پلیٹ فارم پہلی بار 15 اگست 2021 کو شاندار لال قلعہ پر منعقد یوم آزادی کی تقریب کو ورچوئل ریلٹی (وی آر) 360 ڈگری فارمیٹ میں لائیو اسٹریم کرے گا۔ لوگ اس سہولت کا استعمال وی آر گیجٹ کے ساتھ یا اس کے بغیر کرسکتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم مخصوص آئی ڈی سی ریڈیو وگیلری رائٹر ایکٹو فلٹر، بہادری کے کارناموں پر کتابیں،1971 کی جیت کے سال اور آزادی کی تحریک پر بلاگس، جنگ اور جنگی یادگار جیسی سہولتیں بھی فراہم کرتا ہے۔ شہری منٹ منٹ کا پروگرام، روٹ میپ، پارکنگ تفصیلات، آر ایس وی پی اور دیگر سرگرمیوں کی تفصیلات سمیت یوم آزادی کی تقریب سے متعلق معلومات جاننے کے لئے لاگ ان کرسکتے ہیں۔

مسلح افواج اور وزارت دفاع کے دیگر مختلف حصے نیز بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) این سی سی اور انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے ذریعے ملک بھر تقریباً 40 پروگراموں (ایونٹس) کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

منفرد ویب پر مبنی آر ایس وی پی نظام کے تحت ایک کیو آر کوڈ ہر انوٹیشن کارڈ پر چپکا دیا جائے گا ، جسے انوایٹی شخص کے ذریعے اپنے اسمارٹ فون کا استعمال کرکے اسکین کیا جاتا ہے۔ کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے پر ایک ویب لنک جنریٹ ہوگا جس کے توسط سے انوایٹی شخص کو ویب پورٹل پر ہدایت دی جائے گی۔ پورٹل پر انوائٹیز تقریب میں شرکت کے لئے اپنی مرض بتا سکتے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد عوام کے درمیان اتحاد کی ثقافت کو اخذ کرنا ہے، تاکہ وہ اس خاص موقع کو مناسکیں اور ہندوستانی ہونے کی عام پہچان کے تحت متحد ہوسکیں۔


 

 

ڈاکٹر اجے کمار نے مزید کہا کہ لوگ بہت جلد نئی دلی میں قومی جنگی یادگار این ڈبلیو ایم پر شہید ہیروز کو آن لائن خراج عقیدت پیش کرسکیں گے۔ اینڈ بلیو ایم پر انٹرایکٹو کھوکھے قائم کئے جارہے ہیں، جہاں لوگ ڈیجیٹل طریقوں سے اپنے بہادر فوجیوں کو خراج پیش کرسکتے ہیں۔ دفاعی سکریٹری نے کہا کہ آئی ڈی سی 2021 کے تحت بہادری کے ایوارڈز جیتنے والوں یا ان کے رشتے داروں اور ویر ناریوں کے ساتھ تحریک دینے والی بات چیت کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان ایونٹس کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

***

U. No. 7430

(ش ح۔  ح ا۔ ع ر)



(Release ID: 1742107) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Hindi , Punjabi