وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے گجرات میں سودیش درشن منصوبے کے تحت 179.68کروڑ روپے مالیت کے 3پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے:جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
02 AUG 2021 2:56PM by PIB Delhi
اہم نکات:
- گجرات میں ’مذہبی یاترا کو بہتر بنانے اور روحانیت ، وراثت کو محفوظ کرنے کی مہم(پرشاد-PRASHAD) پر قومی مشن کے تحت بھی گجرات میں تین پروجیکٹوں کے تحت 105.56کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
سیاحتی مقامات کی پہچان ، رکھ رکھاؤاور فروغ خاص طور سے ریاستی حکومت ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاست کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ وزارت سیاحت اپنے منصوبے ’سودیش درشن‘کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق موضوعاتی پروجیکٹوں کو منظوری دیتی ہے۔پروجیکٹوں کو ریاستی حکومتوں؍ مرکز کے زیر انتظام انتظامیہ کے مشورے سے فروغ کےلئے نشان زد کیا جاتا ہے اور فنڈ کی دستیابی ، مناسب تفصیلی رپورٹ پیش کرنے ، منصوبہ جاتی اصول و ضوابط پر عمل کرنے اور پہلے سے جاری کئے گئے فنڈ کے استعمال وغیرہ کے تحت منظوری دی جاتی ہے۔
وزارت سیاحت نے سودیش درشن منصوبے کے تحت 3 پروجیکٹوں کے لئے 179.68کروڑ روپے منظور کئے ہیں اور مذہبی یاترا میں بہتری اور روحانیت ، وراثت کو محفوظ رکھنے کی مہم (PRASHAD-پرشاد) پر قومی مشن کے تحت‘ریاست گجرات میں 3پروجیکٹوں کے لئے مجموعی طورپر 105.56کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔
یہ اطلاع وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7385)
(Release ID: 1742035)
Visitor Counter : 127