ارضیاتی سائنس کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ارضیاتی سائنس کی وزارت کے ذریعہ4077 کروڑ روپئے کی لاگت والے گہرے سمندر سے متعلق مشن کو 5 سالوں کے لئے نافذ کیاجائے گا


گہرے سمندر سے متعلق یہ سبھی اجزاء 2021 میں شروع ہوجائیں گے

چھ ہزار میٹر کی گہرائی میں انسانوں کے ذریعہ سمندر کے اندر جا کر کام کرنا ممکن ہوسکے گا تاکہ سمندر کی کانکنی اور بحری معدنیاتی وسائل اور بحری حیاتیاتی تنوع کو بروئے کار لایا جاسکے

Posted On: 03 AUG 2021 1:30PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیرمملکت( آزادانہ چارج) اور وزیراعظم کے دفتر میں عملے، عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ حکومت نے ارضیاتی سائنس کی وزارت کے ذریعہ پانچ برسوں کے لئے کل 4077 کروڑ روپے  کے بقدر کے ڈیپ اوشین مشن ڈی- او- ایم کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے۔

 آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ ڈیپ اوشین مشن ایک کثیر وزارتی کثیرشعبہ جاتی  پروگرام ہے جس میں گہرے سمندر کی ٹیکنالوجی پر زور دیا گیا ہے اور جس میں 6000 میٹرتک کی گہرائی میں انسانوں کے ذریعہ سمندر کے اندر جاکر کام کرنا ممکن ہوسکے گا تاکہ سمندر کی کانکنی ممکن ہو سکے اور گہرائی میں دستیاب معدنیاتی وسائل تلاش کیے جاسکیں اور حیاتیاتی تنوع کا حصول ممکن ہوسکے۔ تحقیقی بحری جہازوں کا حصول ممکن ہو اور گہرے سمندروں کے مشاہدوں اور بحری حیاتیات میں صلاحیت سازی بھی ممکن ہوسکے۔

مشن کے  یہ سبھی اجزاء 2021 میں  شروع ہوجائیں گے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 (ش ح۔ش ر۔ ف ر  (

 

U-7403



(Release ID: 1741877) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Tamil , Telugu , Malayalam