بجلی کی وزارت

ستلج جے وین این کے پاور اسٹیشنز نے اب تک کا سب سے زیادہ ماہانہ بجلی تیار کرنے کا نشانہ حاصل کیا



نتھپا جھاکری نے1216.565 میگا یونٹ بجلی تیارکی


رام پور ہائیڈرو پاورا سٹیشن نے335.9057 میگا یونٹ بجلی تیار کی

Posted On: 03 AUG 2021 12:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 03؍اگست2021: ستلج جل ودیوت نگم (ایس جے وی این)کے نتھپا جھاکری ہائیڈرو پاور اسٹیشن نے ماہانہ بجلی کی سب سے زیادہ پیداوارکرنے کا نشانہ حاصل کیا ہے ۔ اس یونٹ نے31 جولائی2021 کو 1213.10 ملین یونٹس کے اپنے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ کر 1216.56 ملین یونٹس تک کی ریکارڈ پیداوار کی ہے۔

اسی طرح ، رام پور ہائیڈرو پاورا سٹیشن نے بھی جولائی 2021 کے مہینے میں 335.90 ملین یونٹ بجلی  کی پیداوار کی ، جو کہ جولائی 2020 میں اپنے پچھلے بہترین 333.69 ملین یونٹس کوپیچھے چھوڑتے ہوئے یہ نشانہ حاصل کیا۔

1500 میگاواٹ نتھپا جھاکری کی ڈیزائن اینرجی 6612 ملین یونٹس اور 412 میگاواٹ رامپور ایچ پی ایس کا 1878 ملین یونٹس ہے ، جبکہ ان پاور اسٹیشن نے بالترتیب 7445 ملین یونٹس اور 2098 ملین یونٹ  بجلی کی پیداوار کرکے ریکارڈ بنایا ہے۔

آج ہی کے دن ایس جے وی این نے 1988 میں ایک ہائیڈرو پروجیکٹ سے آغاز کیا تھا ، کمپنی کے پاس 9000 میگاواٹ کا پورٹ فولیو ہے ، جس میں سے 2016.5 میگاواٹ  بجلی پیدا کرنے کا کام جاری ہے ، 3156 میگاواٹ  بجلی  کی پیداوار ی کا کام ابھی زیر تعمیر ہے ، 4046 میگاواٹ کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ آج ایس جے وی این کی ملک کی9 ریاستوں اور 2 بیرونی ممالک میں بھی یونٹ ہے۔ کمپنی نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے دیگر شعبوں میں بھی تنوع کیا ہے۔ ایس جے وی این 2023 تک 5000 میگاواٹ ، 2030 تک 12000 میگاواٹ اور سال 2040 تک 25000 میگاواٹ کی بجلی پیدا کرنے کا نشانہ حاصل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

******************

ش ح  -  س ک  

 

U. NO. 7398



(Release ID: 1741793) Visitor Counter : 224