سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذورافراد کو بااختیاربنانے کے محکمہ نے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معذوروں کے لئے مدد دینے والے آلات اور امداد کی تقسیم کے لئے سماجک ادھیکاریتا شیور کااہتمام کیا
گزشتہ سات سال کے دوران 10428 کیمپوں کے ذریعہ 1210.67 کروڑ روپئے کی لاگت سے 20.01 لاکھ دیویانگ جن (معذوروں) کو امداد اور مدد دینے والے آلات فراہم کئے گئے ہیں
اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت وزارت کی جانب سے منعقد کردہ تقسیم کیمپوں کے دوران 10 گنیزعالمی ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں
Posted On:
01 AUG 2021 6:08PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت سے راشٹریہ ویوشری یوجنا کے تحت سینئر سٹیزنس کے لئے اور اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دیویانگ جن (معذور وں) کے لئے امداد اور مدد دینےوالے آلات کی تقسیم کےلئے ایک سماجک ادھیکاریتا شیور کااہتمام کیا گیا۔ شیور کااہتمام اے ایل آئی ایم سی او اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورنگ آباد ، بہار کے اشتراک سے معذوروں کو با اختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے کیا تھا۔ یہ سماجک ادھیکاریتا شیور ، اورنگ آباد کے ڈسٹرکٹ کلیکٹریٹ کیمپس کے ٹاؤن ہال میں قائم کیا گیا تھا۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندرکمار ، جو اس تقریب میں چیف گیسٹ تھے، نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک کے ساتھ نئی دہلی سے ورچوئلی طور پر کیمپ کاافتتاح کیا۔ محترمہ پرتیمابھومک نے تقریب کی صدارت کی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیرمملکت جناب کےنرائن سوامی بھی اس موقع پر روچوئلی طور پر موجود تھے۔ اورنگ آباد کے ممبرپارلیمنٹ سوشیل کمار سنگھ نے بھی اورنگ آباد میں اصل مقام پر تقریب میں شرکت کی۔ ممبرپارلیمنٹ مہابلی سنگھ نے دیگر ہستیوں کی موجودگی میں ورچوئلی طور پر تقریب میں شرکت کی۔
کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر محکمہ کے ذریعہ تیار کردہ ایس او پی کے بعدبلاک/ پنچایت سطحوں پر 1521 دیویانگ جن اور 546 سینئر سٹیزنس کومفت 2.43 کروڑ روپئے مالیت کے کل 5102 امدادی اور مدد دینے والے آلات تقسیم کئے جائیں گے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کہاکہ آج کی تقریب کی خاص اہمیت ہے، کیوں کہ اس طرح کی تقریبات کے اہتمام سے مستفیدین ایک شفاف طریقہ کار کے ذریعہ سرکاری اسکیموں سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ اس طرح کی تقریب عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ وزارت کی جانب سے گزشتہ سات سالوں میں کئے گئے کام کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ کوچلیئر پیوند کاری کی اسکیم نے، جو 2014 میں شروع کی گئی تھی، ملک بھر کے سماعت سے محروم 3555 بچوں کااحاطہ کیا۔ ان میں سے بہار میں سرکاری اسکیم کے تحت 50 کامیاب کوچلیئر پیوند کاری سرجریز کی گئیں۔ وزیرموصوف نے مزید بتایا کہ بہارکی ریاست میں 5855 دیویانگ جن طلباء میں 22.83 کروڑ روپئے کی اسکالر شپ جاری کی گئی۔ مرکزی حکومت نے سوگمیا بھارت ابھیان کے تحت بہارمیں 21 سرکاری عمارتوں کو شلبھ اور معذوروں کے لائق بنانے کے لئے 9.25 کروڑ روپئے جاری کئے ۔
دنیا میں جدید ترین تربیت کے مطابق تربیت حاصل کرنے کو لے کر ملک کے معذور کھلاڑیوں کے لئے حکومت گوالیار میں معذورافراد کے کھیلوں کےلئےایک سینٹر قائم کررہی ہے ، یہ سینٹر 171.00 کروڑ روپئے کی لاگت سے قائم کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ مرکز نے 59 لاکھ یوڈی آئی ڈی کارڈ جاری کئے ہیں ان میں 1.39 لاکھ دیویانگ جن کے لئے منفرد آئی ڈی کارڈس بہار کی ریاست میں جاری کئے گئے۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی جی کی قیادت میں گزشتہ سات سالوں کے دوران اسکیموں کےنفاذ میں زبردست تبدیلی پیش آئی ہے۔ ‘مودی ہے تو ممکن ہے’ کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سات سال کےدوران اور رواں سال میں 10428 کیمپوں کے ذریعہ 1210.67 کروڑ روپئے کی لاگت سے 20.01 لاکھ دیویانگ جن کو امدادی اور مدد دینےوالے آلات فراہم کئےگئے۔ ا ے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت وزارت کی جانب سے تقسیم کے کیمپوں کے دوران 10 گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کئے گئے ہیں۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیابھومک نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دیویانگ جن کوبااختیار بنانےکے لئے ہنرمندی کے تربیتی پروگرام پر زور دیا اور ملک کی مجموعی ترقی کے لئے انہیں سماج کے اصل دھارےمیں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کا محکمہ دیوانگ جن کے تئیں پرعزم ہے اور وہ ہمیشہ دیوانگ جن کی فلاح و بہبود کے لئے درکار ضرورت کو پورا کرنے کی غرض سے ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیرکی رہنمائی میں معذورافراد کوبااختیار بنانےکے لئے وزیراعظم کے ویژن کو پوراکرے گا۔ سینئر سٹیزن کے اعزاز میں انہوں نے کہاکہ ہمارا کلچر‘جو جیشٹھ ہے وہ شریسٹھ’ ہے، لہذا ہمیں ان کااحترام کرنا چاہئے ۔
ممبرپارلیمنٹ مہابلی سنگھ نے ورچوئلی طور پر خطاب کیا اور دیویانگ جن اور سینئر سٹیزن کو بااختیار بنانے کےلئے حکومت کی طرف سے کی گئی پہل کےلئے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
ٹاؤن ہال میں اصل مقام سے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے اورنگ آباد کے ممبرپارلیمنٹ جناب سشیل کمار سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے عزم کی وجہ سے خطہ کے محروم طبقے خاص کر معذور افراد اور سینئر سٹیزن کی بھلائی کے لئے مرکزی حکومت کی اسکیم کے فائدہ فراہم کرنےکے سلسلے میں ان کی کوششوں نے مثبت نتائج ظاہر کئے ہیں۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا نے دیوانگ جن کے لئے محکمہ کی طرف سے نافذ کی جارہی اسکیموں کی تفصیلات کے بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیوانگ جن انسانی وسیلہ کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اورمرکزی حکومت دیوانگ جن کے لئے شمولیت والے مواقع کے لئے ہرممکن طریقہ سے ایک سازگار ماحول تیار کرنے کے تئیں پرعزم ہے تاکہ انہیں معاشرہ کے اصل دھارے میں لایا جاسکے۔
مختلف قسم کے مدد دینے والے آلات نشانزد اور دیویانگ جن اور سینئر سٹیزن مستفیدین میں تقسیم کئے جانےہیں جن کا بلاک سطح پر اسیسمنٹ کیمپوں کے دوران رجسٹریشن کیا گیا ہے۔ جو مختلف قسم کئے آلات تقسیم کئےجانے ہیں ان میں 1062 ٹرائی سائیکل، 385وہیل چیئر، 936 کرچیز، 417 واکنگ اسٹکس، 43 رولیٹرس، 7 اسمارٹ فون، 40 اسمارٹ کین، 8 بریل کٹ، 6 سی پی چیئر، 16ایم ایس آئی ای ڈی کٹ، 10 اے ڈی ال کٹ، 6 سیل فون، 873 ہیئرنگ ایڈ، 332 مصنوعی اعضا اور کیلیپرس، 505 ٹیٹرپوڈ، 2 واکر، 62 چشمہ، 392 مصنوعی دانت وغیرہ شامل ہیں۔
اےایل آئی ایم سی او کےسی ایم ڈی شری ڈی آر سرین نے ورچوئلی طور پر تقریب میں ووٹ آف تھینکس سے خطاب کیا۔ اورنگ آبادکے کلیکٹر سورو سمن بھی اورنگ آباد میں تقریب کے اصل مقام پر موجود تھے۔
******
U-NO.7349
ش ح ۔ح ا۔ف ر
(Release ID: 1741433)
Visitor Counter : 227