صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند کل چنئی میں مدراس لیجس لیٹو کاؤنسل کے ایک سوسال مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کی رونق بڑھائیں گے اور ڈاکٹر کلائیگنر ایم کروناندھی کی تصویر کی نقاب کشائی کریں گے
Posted On:
01 AUG 2021 6:05PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کل (2 اگست 2021) چنئی میں مدراس لیجس لیٹو کاؤنسل کے ایک سوسال مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کی رونق بڑھائیں گے اور اس سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ تمل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر کلائیگنر ایم کروناندھی کی تصویر کی نقاب کشائی کریں گے۔
تمل ناڈو میں اپنے قیام کے دوران (2 اگست تا 6 اگست) صدر جمہوریہ، 4 اگست 2021 کو ویلنگٹن کے مقام پر ڈیفینس سروسیز اسٹاف کالج کا بھی دورہ کریں گے اور 77 ویں اسٹاف کورس کے طلباء عہدیداروں سے خطاب کریں گے۔
******
U-NO.7342
ش ح ۔ع م۔ف ر
(Release ID: 1741401)
Visitor Counter : 215