سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت 4146 دیویانگ جنوں کے درمیان 8291 امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لئے چھندواڑہ (مدھیہ پردیش) میں کیمپوں کا آغاز

Posted On: 31 JUL 2021 6:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31 جولائی 2021: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ’دیویانگ جن‘ کو امدادی و معاون آلات کی تقسیم کے لئے مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں ایف ڈی ڈی آئی املی کھیڑا میں دیویانگ جن اختیارکاری محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعہ اے ایل آئی ایم سی او اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے ایک ’سماجک ادھیکاریتا شِوِر‘ کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں مہمان ذی وقار کے طور پر وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال سے ورچووَل طریقے سے شامل ہوکر اس تقریب کو اعزاز بخشا۔ ڈاکٹر وریندر کمار، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر، حکومت ہند نے محترمہ پرتیما بھومک، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت، حکومت ہند کی موجودگی میں تقریب کی صدارت کے فرائض انجام دیے۔ محترم وزراء نے دیگر معززین کی موجودگی میں نئی دہلی سے ورچووَل انداز میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QZAK.jpg

کووِڈ۔19 وبائی مرض کو دیکھتے ہوئے محکمہ کے ذریعہ تیارشدہ ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے بلاک/پنچایت سطح پر 4146 دیویانگ جنوں کو 432 کروڑ روپئے کے بقدر کے مجموعی طور پر 8291 امدادی  اور معاون آلات مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ایسا سماج جو دیویانگ جنوں  کا خیال نہیں رکھتا وہ خود ہی ایک معزور سماج ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ملک کے دیویانگ جنوں کے مفادات میں مختلف فلاحی اسکیم نافذ کی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے چھندواڑہ میں لوگوں کی جانب سے ڈاکٹر وریندر کمار کے تئیں اظہار تشکر کیا، کیونکہ یہ ریاست مدھیہ پردیش کے مرکزی وزیر کے طور پر ان کا پہلا سرکاری پروگرام تھا۔ انہوں نے دیویانگ جنوں کی اختیارکاری کے لئے مرکزی حکومت کی کوششوں کی ستائش کی۔ مدھیہ پردیش کے ذریعہ دیویانگ جنوں کی فلاح و بہبود کے لئے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کی جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ان کی حکومت نے ٹرانس جینڈر برادری کے لئے پہل کی ہے اور انہیں معاشرے کے اہم دھارے میں لایا گیا ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ دیویانگ جن انسانی وسائل کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت وزیر اعظم کے ’سب کا ساتھ سب کا وِکاس‘ ویژن پر کام کر رہاہے اور وزارت نے ایک مبنی بر شمولیت معاشرے کی ترقی اور معزور افراد کی اختیارکاری کے لئے مختلف فلاحی اسکیموں کو نافذ کیا ہے۔ وزارت کے ذریعہ گذشتہ سات برسوں میں کیے گئے کاموں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ ایک مبنی بر شمولیت اور بااختیار ماحول کا تصور کرکے دیویانگ جنوں کو مزید حقوق اور اختیارات فراہم کرانے کے لئے حکومت کے ذریعہ نیا قانون یعنی معزور افراد ایکٹ 2016 نافذ کیا گیا۔ مرکزی وزیر نے ملک کی مجموعی ترقی کے لئے دیویانگ جنوں کو سماج کے اہم دھارے میں لانے کے لئے ہنر مندی سے متعلق تربیتی پروگراموں پر زور دیا۔ محترم وزیر نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں 3.74 کروڑ روپئے کی لاگت سے 4455 دیویانگ جنوں کو ہنرمندی تربیت حاصل ہوئی۔ دیویانگ جنوں کے لئے کی گئی مختلف پہل قدمیوں کی جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے بتایاکہ سگمیہ بھارت ابھیان کے تحت 709 ریلوے اسٹیشن، 10175 بس اسٹیشنوں اور 683 ویب سائٹوں پر احاطہ کیا گیا ہے۔ ملک کے دیویانگ جنوں کی کھیلوں کے تئیں دلچسپی اور پیرا اولمپک میں ان کی اچھی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزارت نے ملک کے مختلف حصوں میں ’دیویانگ کھیل کیندر‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسا ہی ایک سہولتی مرکز قائم کرنے کے لئے گوالیار شہر کی نشاندہی کی گئی  ہے۔ مدھیہ پردیش کے سیہور میں قومی ذہنی صحت بازآبادکاری مرکز کھولا گیا جائے گا۔ سی پی ڈبلیو ڈی نے دونوں پروجیکٹوں پر کام شروع کر دیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے کہا کہ انہیں اس بات کی  بہت خوشی ہے کہ جن مستفیدین کی پہچان 2020 میں کی گئی تھی، تاہم کووِڈ۔19 وبائی مرض کی وجہ سے وہ اپنے امدادی و معاون آلات نہیں حاصل کر سکے تھے، اب وہ انہیں حاصل کر سکیں گے جو کہ انہیں عزت کے ساتھ زندگی جینے میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا محکمہ دیویانگ جنوں کے لئے پابند عہد ہے اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر کی رہنمائی میں معزور افراد کی اختیارکاری کے لئے محترم وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرے گا۔ انہوں نے محکمہ کے ہدف کو حاصل کرنے میں حمایت دینے کے لئے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے تئیں اظہار تشکر کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B60O.jpg

محترمہ انجلی بھاورا، سکریٹری ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کی وزارت، حکومت ہند  نے دیویانگ جنوں کے لئے محکمہ کے ذریعہ چلائی جا رہی اسکیموں کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیویانگ جنوں کو روزگار فراہم کرانے کے لئے کئی اقدامات کیے ہیں اور معزور افراد کو بااختیار بنانے کے لئے ہنرمندی تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے ذاتی کاروبار کے لئے اور پبلک و نجی شعبے میں امکانات کے راستے کھلیں۔

ڈاکٹر پربودھ سیٹھ، جوائنٹ سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کی وزارت، حکومت ہند نے ووٹ آف تھینکس پیش کیا۔

کووِڈ۔19 کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریب کے مقام پر منعقدہ افتتاحی تقسیمی کیمپ میں معززین کی موجودگی میں پہلے سے شناخت شدہ مجموعی طور پر 4146 دیویانگ مستفیدین میں سے چھندواڑہ سٹی بلاک کے تقریباً 50 مستفیدین کو امدادی و معاون آلات فراہم کرائے جائیں گے۔ بقیہ شناخت شدہ مستفیدین کو ان کے مجوزہ معاون آلات چھندواڑہ ضلع میں ان کے قریبی متعلقہ بلاکوں میں بعد میں لگائے جانے والے تقسیمی کیمپوں کے فالو اپ کے ایک سلسلے کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

کیمپ میں تقسیم کی جانے والی ہائی اینڈ مصنوعات میں بیٹری سے چلنے والی 180 موٹر سے چلنے والی ٹرائیسکل شامل ہیں۔ یہ ٹرائیسکل اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت آرتھوپیڈکلی معزور دیویانگ جنوں کو فراہم کرائی جائیں گی۔ موٹر سے چلنے والی ایک ٹرائیسکل کی لاگت 37000 روپئے ہے۔ جس میں سے 25000 روپئے ای ڈی آئی پی اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی سبسڈی کے تحت کور کیے جاتے ہیں اور بقیہ رقم یا تو مستفیدین کے ذریعہ دی جاتی ہے یا دیگر ذرائع جیسے ایم پی / ایم ایل اے فنڈ سے اسپانسرڈ/تعاون کیا جا سکتا ہے۔

شناخت کیے گئے دیویانگ جن جنہیں بلاک کی سطح پر جائزہ کیمپوں کے دوران درج رجسٹر کیا گیا تھا، کے درمیان مختلف اقسام کے امدادی آلات تقسیم کیے جانے ہیں، جن میں 180 موٹر سے چلنے والی ٹرائیسکل، 1223 ٹرائیسکل ، 967 وہیل چیئر، 1490 بیساکھی، 987 چلنے میں معاون چھڑیاں، 117 رولیٹر، 141 اسمارٹ فون، 235 اسمارٹ کین، 43 ڈیزی پلیئر، 48 بریل کٹ، 39 بریل کین، 83 سی پی چیئر، 480 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ، 156 سیل فون کے ساتھ 189 اے ڈی ایل کٹ (جذام مرض کے لئے)، 1070 سننے کے آلات، 923 مصنوعی اعضاء اور کیلیپرس وغیرہ شامل ہیں۔

معاون/ آلات کی خریداری /فٹنگ کے لئے معزور افراد کے لئے امدادی اسکیم (اے ڈی آئی پی) کے تحت کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اے ڈی آئی پی دیویانگ جنوں  کو امداد اور آلات فراہم کرانے کے لئے ازحد مقبول عام اسکیم  میں سے ایک ہے اور اسے آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) کے ذریعہ منعقد کیا جاتا ہے، جو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت ایک عوامی شعبے کی اکائی ہے اور جسے ریاستوں / ضلعی اتھارٹیوں کے تعاون سے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

کووِڈ وبائی مرض کو دیکھتے ہوئے سماجی فاصلہ بنائے رکھنے اور سینیٹائزیشن پروٹول پر عمل کرتے ہوئے امدادی اور معاون آلات کے تجزیے اور تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہند کے ذیعہ ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کو منظوری دی گئی تھی۔

جناب وکاس مہاتمے، رکن پارلیمنٹ، راجیہ سبھا کے علاوہ قانون ساز اسمبلی کے رکن، مدھیہ پردیش، مقامی عوامی نمائندگان، جناب سمن اور کلکٹر، چھندواڑہ بھی اس تقریب کے مقام پر موجود تھے جبکہ دیگر سینئر افسران اور اے ایل آئی ایم سی او کے سی ایم ڈی جناب ڈی آر سرین نے ورچووَل طریقے سے اس تقریب میں حصہ لیا۔

 

*******

ش ح ۔ اب ن

U:7305


(Release ID: 1741236) Visitor Counter : 254


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil