کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پہلی بار بھارت کے دور دراز اضلاع سے زرعی برآمد کنندگان کا امریکہ، متحدہ عرب امارات اور جاپان کے بین الاقوامی خریداروں سے ربط ہوا
ڈی جی ایف ٹی کے زیر اہتمام ورچوئل تجارتی میلے میں پنجاب، ہماچل پردیش، مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کے 197 نمائش کنندگان نے گھریلو اور بین اقوامی خریداروں میں سے 300 ویزیٹروں اور درآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات دکھائیں
ڈی جی ایف ٹی ایکسپورٹ مراکز کے طور پر اضلاع کے تحت "ہندستان سے دنیا تک" ورچوئل آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کرتا ہے
Posted On:
30 JUL 2021 8:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی 30 جولائی 2021: اضلاع بطور ایکسپورٹ مراکز پہل کے تحت محکمہ تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے زرعی اور پروسیس کردہ غذائی مصنوعات کی بر آمدات کو فروغ دینے والے مقتدرہ (اے پی ای ڈی اے) اور انویسٹ انڈیا کے اشتراک سے ایک دو روزہ ورچوئل آؤٹ ریچ ایونٹ کا انعقاد کیا جو اضلاع کے برآمد کنندگان کو ہندستان سے باہر کے خریداروں سے جوڑتا ہے۔ افتتاحی تقریب کے بعد ، ایک ورچوئل تجارتی میلہ منعقد کیا گیا جس میں 197 نمائش کنندگان نے پنجاب، ہماچل پردیش اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ سے حصہ لیا۔ اس ایونٹ نے ہندستان کے بڑے برآمد کنندگان کے علاوہ چھوٹے فروخت کنندگان کو ان علاقوں سے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جو پہلے برآمدات کے لیے مشہور نہیں تھے۔ نمائش میں جموں و کشمیر سے 28 اور لداخ سے 5 اسٹالوں کو نمایاں رکھا گیا۔
ورچوئل آؤٹ ریچ ایونٹ میں امریکہ، متحدہ عرب امارات اور جاپان سمیت ملکی اور غیر ملکی خریداروں کے 300 سے زائد ویزیٹروں اور درآمد کنندگان نے مشاہدہ کیا۔ پانچ زمروں کی شرعی مصنوعات جیسے مصالحے اور چائے ، غذائی اجناس اور زرعی مصنوعات، پھل اور سبزیاں، خشک میوہ جات اور پروسیس کردہ خوردنی اشیاء کے تحت زرعی مصنوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور جاپان کے ہندستانی سفارت خانوں کے تعاون سے خریداروں اور فروخت کرنے والوں کے تین انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوئے۔ اسپیننی ، والمارٹ اور لولو جیسے چند معروف سپر مارکیٹوں نے بھی انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی اور ہندستان کی زرعی مصنوعات میں گہری دلچسپی دکھائی۔
اس موقع کے ساتھ ہندستان کی برآمدات کو بڑھانے اور ایکسپورٹ مراکز کے پہل کے طور پر اضلاع کے تحت ہندستان کی آزادی کے 75 سال منانے کے لئے منعقد ہونے والی تقریبات کے سلسلے کا آغاز ہوا ہے۔
****
ش ح۔ رف ۔ س ا
U. No: 7295
(Release ID: 1741184)
Visitor Counter : 203