وزارت خزانہ
مالی سال 2021-22 سے جون 2021 تک حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
نئی دہلی: 30 جولائی 2021: جون 2021 تک حکومت ہند کے ماہانہ اکاؤنٹ کو یکجا کیا گیا ہے اور رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ اس کے اہم نکات حسب ذیل ہیں:
Posted On:
30 JUL 2021 4:28PM by PIB Delhi
حکومت کو جون 2021 تک 5,47,399 کروڑ روپے موصول ہوئے (جو بجٹ تخمینہ 2021-22 کے مطابق 27.7 فیصد ہے) ۔ 4,12,680 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو (نیٹ ٹو سینٹر)، 1,27,317 کروڑ روپے نان ٹیکس ریونیو اور 7,402 کروڑ روپے غیر قرضی سرمائے کی وصولیاں۔ غیر قرضی سرمائے کی وصولیوں میں 3406 کروڑ روپے قرضوں کی بازیابی اور 3996 کروڑ روپے سرمایہ کَشی کی وصولیاں شامل ہیں۔
1,17,524 کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو اس مدت تک ٹیکسوں کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں۔
حکومت ہند کی جانب سے مجموعی اخراجات 8,21,644 کروڑ روپے (بجٹ تخمینہ 2021-22 کے مطابق 23.6 فیصد) ہیں۔ جن میں سے 7,10,148 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ سے ہیں اور 1,11,496 کروڑ روپے کیپیٹل اکاؤنٹ سے۔ مجموعی محصولات کے اخراجات میں سے 1,84,295 کروڑ روپے سود کی ادائیگی ہے اور 1,00,090 کروڑ روپے بڑی سبسڈیاں ہیں۔
---
U. No. 7245
(ش ح - ع ا - ع ر)
(Release ID: 1741015)
Visitor Counter : 158