امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ملک میں 5.38 لاکھ فیئر پرائس شاپ چل رہی ہیں اترپردیش اور مہاراشٹر کے بعد بہار میں فیئر پرائس شاپس کی سب سے زیادہ تعداد ہے

Posted On: 30 JUL 2021 3:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی: 30 جولائی 2021: آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کاری کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے بتایا کہ عوامی تقسیم کاری کے نظام (پی ڈی ایس) کے تحت ملک میں تقریباً 5.38 لاکھ فیئر پرائس شاپس چل رہی ہیں۔

دکانوں کے کام کاج کی مسلسل نگرانی کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی ہے تاہم محکمہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کم از کم 5 سال کی مدت کے لیے لائسنس جاری کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی پی ڈی ایس کنٹرول آرڈر 2015 جس کی رو سے اس محکمے کے فریم ورک کا التزام کیا گیا ہے، تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے فیئر پرائس شاپس کو آسانی سے منضبط کرنے اور چلانے کے لیے روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ 2013 (این ایف ایس اے) منصفانہ عوامی تقسیم کاری کے نظام کے ذریعے سبسڈی کی زیادہ قیمتوں پر تقسیم کے لیے صرف اناج (چاول، گندم اور چربی کے اناج) فراہم کرتا ہے۔
عوامی تقسیم کاری کے نظام میں اصلاحات انتہائی سبسڈی والے اناج کی تقسیم کے طریقے بائیو میٹرک شناخت کے ذریعے شفاف طریقے سے فراہم کرتی ہیں جس میں مستفیدین کے لین دین کا ریکارڈ پبلک ڈومین پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔
این ایف ایس اے کے تحت ریاست وار فیئر پرائس شاپس کی تعداد کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:


 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

فیئر پرائس شاپس کی تعداد (ایف پی ایس)

1

جزائر انڈمان و نکوبار

464

2

آندھرا پردیش

28,936

3

اروناچل پردیش

1,640

4

آسام

38,237

5

بہار

47,032

6

چندی گڑھ

این اے

7

چھتیس گڑھ

12,304

8

دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو

114

9

دہلی

2,018

10

گوا

456

11

گجرات

17,210

12

ہریانہ

9,526

13

ہماچل پردیش

4,934

14

جموں و کشمیر

6,002

15

جھارکھنڈ

25,532

16

کرناٹک

19,935

17

کیرالہ

14,189

18

لداخ

409

19

لکشدیپ

39

20

مدھیہ پردیش

25,133

21

مہاراشٹر

52,532

22

منی پور

2,765

23

میگھالیہ

4,735

24

میزورم

1,245

25

ناگالینڈ

1,629

26

اڈیشہ

12,577

27

پڈوچیری

این اے

28

پنجاب

17,525

29

راجستھان

25,682

30

سکم

1,362

31

تمل ناڈو

34,776

32

تلنگانہ

17,170

33

تریپورہ

1,806

34

اتراکھنڈ

9,200

35

اترپردیش

80,493

36

مغربی بنگال

20,261

 

کل

5,37,868

***

U. No. 7244

(ش ح - ع ا - ع ر)


(Release ID: 1741014) Visitor Counter : 146