وزارت آیوش

آیور ویدک دواؤں کو معیاری بنانا  

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2021 4:58PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 30  جولائی/ فارما کوپیا کمیشن  آیور ویدک ، سِدھااور یونانی   کے   نظر ثانی شدہ با قاعدہ ضابطوں  اور ریگو لیٹری   اصولوں   کی اشاعت کے لئے ذمہ دار ہے ۔ یہ شائع شدہ معیارات  دواؤں اور کوسمیٹک قانون ، 1940 اور ضابطے ، 1945 کا حصہ بن جاتے ہیں تاکہ اُن پر آیور وید  کے خام مال / ادویات  کے معیارات  کو پورے بھارت میں یکساں طور پر نافذ کیا جا سکے ۔ اب تک حکومت نے   آیور وید کے 645 واحد  دوا  کے مونو گراف اور 203 مرکب  دواؤں کے مونو گراف   فارما کوپیا میں شائع کئے ہیں ،جو   بھارت کے  آیوروید کے فارمولوں میں شامل ہو گئے ہیں ، جس میں 986 فارمولے موجود ہیں ۔

          ملک میں آیور وید کی دواؤں کو معیاری بنانے کی خاطر حکومت نے   آیوش کی وزارت کے تحت  ہندوستانی دواؤں اور ہومیو پیتھی کے لئے فارما کوپیا کمیشن  قائم کیا  ہے ۔ اس کمیشن کا بنیادی  کام   نظر ثانی شدہ  بھارت کا آیور ویدک  فارما کوپیا   ( اے پی آئی ) ، بھارت میں سِدھا  کا فارما کوپیا (ایس پی آئی ) ، بھارت میں یونانی کا فارما کوپیا ( یو پی آئی ) اور بھارت میں ہومیو پیتھی کا فارماکوپیا  ( ایچ پی آئی)  کی اشاعت کرنا ہے ۔ فارما کوپیا کے معیارات  آیور ویدک ، سدھا  ، یونانی   اور ہومیو پیتھی کی ادویات     کے معیار ،  تحفظ اور  موثر ہونے   کو یقینی  بنانے کے لئے بنیاد فراہم کرتے ہیں ۔

          یہ معلومات  آیوش کے وزیر مملکت  جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں پیش کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   30.07.2021 )

U.No. 7234


(रिलीज़ आईडी: 1740845) आगंतुक पटल : 287
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , Punjabi , Tamil , Telugu