سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شہراہوں پر حادثات کے خطرات والے اسٹریچز

Posted On: 29 JUL 2021 2:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 جولائی، 2021: ٹرانسپورٹ ریسرچ ونگ (ٹی آر ڈبلیو)، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ان کی جائزہ رپورٹوں کی بنیاد پر سڑک حادثات سے متعلق خطرات والے مقامات کے بارے میں اعداد و شمار جمع کیے ہیں اور انہیں مزید کاروائی کے لئے متعلقہ ایجنسیوں این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور ڈی جی روڈس کو روانہ کر دیا ۔ ’’سڑک حادثہ بلیک اسپاٹ قومی شاہراہ کا ایک اسٹریچ ہے جس کی طوالت 500 میٹر ہوتی ہے جہاں 3کلنڈر سالوں کے دوران 5 سڑک حادثے (مجموعی طور پر تین برسوں میں جن میں لوگ ہلاک/ شدید زخمی ہوئے ہوں) یا 3 کلنڈر برسوں میں 10 اموات (مجموعی طور پر تین برسوں میں) واقع ہوئی ہیں‘‘۔ ریاستوں کے لحاظ سے ٹی آر ڈبلیو کے ذریعہ شناخت شدہ بلیک اسپاٹس کی تفصیل ضمیمہ۔ I میں دی گئی ہے۔

وزارت نے 30 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی شاہراہوں پر، سال 2015۔2018 میں واقع ہوئی اموات اور حادثوں پر مبنی  5803 بلیک اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔ 5803 بلیک اسپاٹس میں سے 5167 بلیک اسپاٹس پر عارضی اقدامات کیے گئے ہیں اور 2923 بلیک اسپاٹس کو مستقل طور پر درست کر دیا گیا ہے۔

وزارت بلیک اسپاٹس کو درست کرنے کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کر رہی ہے:

  • بلیک اسپاٹس کو، فوری طور پر کیے جانے والے کم مدتی اقدامات جیسے سڑک پر احتیاط برتنے سے متعلق سائن بورڈ اور مارکنگس، ٹرانس ورس بار مارکنگس، سڑک پر خفیف ابھری ہوئی پٹیاں اور شمسی لائٹیں، وغیرہ کے ذریعہ سدھارا جا رہا ہے۔
  • سدھار کے طویل المدت اقدامات کے تحت فلائی اووَر، انڈر پاس، پیدل چلنے والوں کے لئے پل، سروس روڈس وغیرہ ضرورت کے حساب سے تیار کیے جا رہے ہیں۔
  • حادثے کے خطرے والے ہر ایک مقام کا ، علاقائی دفاتر کے سڑک تحفظاتی افسران، متعلقہ پی آئی یو کے پروجیکٹ ڈائرکٹر اور انڈیپنڈینڈنٹ انجینئرس (آئی ای)/ اتھارٹیز انجینئرس (اے ای)کے سٹرک تحفظاتی ماہر / تحفظاتی مشیروں کے ذریعہ جائزہ لیا جاتا ہے اور خطرات کو دور کرنے کے لئے اقدامات تجویز کیے جاتے ہیں۔ جس کی بنیاد پر علاقائی افسر کے ذریعہ منظوری دی جاتی ہے۔
  • این ایچ اے آئی نے تجویز کی تیاری، اور حادثے کے خطرے والے مقامات کے سدھار کے لئے منظوری دینے اور کام کا آغاز کرنے کے تعلق سے مؤرخہ 19 دسمبر 2019 کو ایک سرکولر نمبر 1.1.31/2019 کے تحت رہنما خطوط جاری کیے تھے۔ ان رہنما خطوط کے تحت، علاقائی افسران کو، منظوری کے لئے فائلیں صدردفاتر بھیجے بغیر، زمین کی حصولیابی کے اختیار سمیت ، بلیک اسپاٹس کو سدھارنے کے لئے 50 کروڑ روپئے تک کے مالی اختیارات سونپے گئے ہیں۔
  • سڑک حادثے میں لاحق ہونے والی اموات میں تخفیف لانے کے لئے قومی شاہراہوں کے خطرے والے سیکشنوں پر، ٹریفک انتباہی سائن، ڈیلینیٹرز، روڈ اسٹڈس ، بار مارکنگس، روڈ اپروچ پر ابھار والی پٹیاں وغیرہ جیسے ٹریفک کم کرنے والے اقدامات کیے گئے ہیں۔
  • بلیک اسپاٹس کے سدھار کے لئے کی جانے والی پیش رفت کی نگرانی این ایچ اے آئی صدر دفاتر اور وزارت میں باقاعدہ میٹنگوں کے ذریعہ انجام دی جاتی ہے۔

سڑک حادثے کے متاثرین کو ہنگامی/ طبی سہولتیں، این ایچ اے آئی اور ٹھیکے دار/رعایت فراہم کرنے والے کے درمیان دستخط کیے گئے متعلقہ معاہدے/رعایتی معاہدے کے مطابق فراہم کرائی جاتی ہیں۔ عام طور پر، قومی شاہراہ اسٹریچز کے آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے تحت حادثہ انتظام کاری کے جزو کے طور پر، قومی شاہراہ پر ہنگامی صورتحال / حادثے کی صورت میں، قریبی ٹول پلازا پر موجود ایمبولینسوں کے ذریعہ مدد فراہم کرائی جاتی ہے تاکہ متاثر ہ افراد کو ریاستی حکومت / نجی ادارے کے ذریعہ چلا ئے جارہے کسی مناسب سے قریبی ہسپتال /طبی سہولتی مرکز میں پہنچایا جا سکے ۔

مذکورہ بالااقدامات کے علاوہ، این ایچ اے آئی نے حال ہی میں ملک میں قومی شاہراہوں پر 126 اے آئی ایس۔125 کمپلائنٹ بیسک لائف سپورٹ ایمبولینسوں کی دستیابی، آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے لئے معاہدات پر دستخط کیے ہیں۔

ٹی آر ڈبلیو کی معلومات کے  مطابق، گذشتہ تین کلینڈر برسوں یعنی 2018 سے 2020 (عارضی) کے دوران ملک میں قومی شاہراہوں پر مجموعی سڑک حادثوں کی تعداد درج ذیل فہرست میں دی گئی ہے:

 

In India

2018

2019

2020

(Prov.)

Road Accidents on National

Highways

140843

137191

116496

 

گذشتہ تین کلنڈر برسوں یعنی 2018 سے 2020 کے دوران (عارضی) ریاستوں کے لحاظ سے قومی شاہراہوں پر رونما ہونے والے سڑک حادثات کی مجموعی تعداد ضمیمہ ۔II میں دی گئی ہے

 

ضمیمہ ۔ I

قومی شاہراہوں پر حادثات کے خطرے والے اسٹریچز سے متعلق ضمیمہ

ٹی آر وی میں دستیاب تاحال کیے گئے بلیک اسپاٹس کی مجموعی تعداد

Sl. No

States/Uts

Total no. of Black Spots with

5 road accidents or 10 fatalities on National Highways

 

1

Andhra Pradesh

466

2

Arunachal Pradesh

5

3

Chandigarh

6

4

Goa

29

5

Gujarat

250

6

Haryana

23

7

Himachal Pradesh

116

8

Manipur

5

9

Meghalaya

1

10

Madhya Pradesh

303

11

Nagaland

17

12

Punjab

296

13

Rajasthan

349

14

Tamil Nadu

748

15

Uttarakhand

54

16

West Bengal

701

17

Bihar

64

18

Delhi

113

19

Karnataka

551

20

J&K

64

21

Maharashtra

25

22

Telangana

485

23

Tripura

8

24

Jharkhand

58

25

Chhattisgarh

142

26

Mizoram

2

27

Kerala

243

28

Assam

95

29

Odisha

169

30

UP

405

31

Sikkim

10

 

Total

5803

 

ضمیمہ ۔ II

 

قومی شاہراہوں پر حادثے کے خطرات والے اسٹریچز سے متعلق ضمیمہ

قومی شاہراہوں * پر رونما ہونے والے سڑک حادثات کی مجموعی تعداد: 2018 سے 2020

Sl. No.

States/UTs

State/UT-Wise Total Number of Road

Accidents on National Highways during

2018

2019

2020(Prov.)

1

Andhra Pradesh

8122

7682

7167

2

Arunachal Pradesh

89

95

67

3

Assam

3963

3988

2963

4

Bihar

4016

4526

4101

5

Chhattisgarh

3995

3811

3463

6

Goa

1425

1244

787

7

Gujarat

3997

3511

3234

8

Haryana

4358

3442

3039

9

Himachal Pradesh

1455

1396

1045

10

Jammu & Kashmir

2118

2081

1512

11

Jharkhand

1616

2074

1772

12

Karnataka

13638

13363

11230

13

Kerala

9161

9459

6594

14

Madhya Pradesh

9967

10440

9866

15

Maharashtra

9355

8360

6501

16

Manipur

329

395

273

17

Meghalaya

118

325

128

18

Mizoram

23

21

25

19

Nagaland

244

235

309

20

Odisha

4207

4148

3673

21

Punjab

2821

2423

2032

22

Rajasthan

6726

6883

5764

23

Sikkim

64

59

37

24

Tamil Nadu

19583

17633

15269

25

Telangana

6487

7352

6820

26

Tripura

188

248

184

27

Uttarakhand

816

662

524

28

Uttar Pradesh

16198

16181

13695

29

West Bengal

4071

3537

3338

30

Andaman & Nicobar Islands

93

71

42

31

Chandigarh

46

36

15

32

Dadra & Nagar Haveli

0

0

0

33

Daman & Diu

0

0

 

34

Delhi

783

857

460

35

Lakshadweep

0

0

0

36

Puducherry

771

653

567

Total

140843

137191

116496

* Includes expressways

 

 

 

یہ اطلاع سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعہ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔

*******

ش ح ۔ اب ن

U:7197



(Release ID: 1740648) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Bengali , Punjabi , Tamil