وزارتِ تعلیم

معذوری سے دوچار بچوں کے ڈیجیٹل تعلیمی وسائل

Posted On: 29 JUL 2021 3:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 29 جولائی 2021: معذوری سے دوچار بچوں کے لئے ای متن کے فروغ کے لئے ان بچوں کی خاطر ڈیجیٹل وسائل کی تیاری کے لئے آٹھ جون 2021 کو رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں جسے درج ذیل پردیکھا جاسکتا ہے۔

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/CWSN_E-Content_guidelines.pdf

ان رہنما خطوط میں یہ سفارشات شامل ہیں۔

  • تمام سیکھنے والوں کے لئے ان ضروریات کے مطابق UDL اصولوں پر مبنی قابل رسائی ڈیجیٹل نصابی کتابیں۔
  • سماعت کی معذوری والوں کے لئے سائن لینگویج میں ویڈیوز ،اور
  • اضافی ری متن۔ جس میں درج بالا کے ایک اور دو کے علاوہ دیگر نوعیت کا ایک متن شامل ہے۔

سب سے زیادہ توجہ اس بات پر مرکوز کی گئی ہے کہ روز مرہ کی زندگی میں ذاتی طور پر کام آنے والے ہنر سکھائے جائیں جن سے انھیں درج ذیل فائدے پہنچیں گے۔ بات چیت اور زبان کو بہتر بنانا، خواندگی اور عام حساب کتاب، خودشناسی اور اپنے اور دیگر لوگوں کے جذبات کا احساس، ضابطوں پر توجہ، مناسب سماجی رویہ، جسمانی اور سماجی ماحول کے تئیں بیداری، دستکاری یا روزگار سے متعلق ہنر مندی، دلچسپی اور شوق کے شعبوں کو پہچاننا وغیرہ۔

آتم نربھر بھارت پروگرام کے حصے کے طور پر وزیر اعظم کا ای ودیا پروگرام 17 مئی 2020 کو شروع کیا گیا جس کے تحت ڈیجیٹل/ آن ائیر تعلیم کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں کو مربوط کرنے کا کام ہوا ہے اور اس میں بصارت اور سماعت کی معذوری والوں کے لئے خصوصی ای متن کی تیاری اور فروغ کے علاوہ ریڈیو، کمیونٹی ریڈیو اور پوڈکاسٹ اور پہلے درجے سے بارہویں درجے تک کے لئے کیو آر کوڈڈ ڈیجیٹل نصابی کتابیں دیکشا پورٹل پر لائی گئی ہیں۔ سماعت کی معذوری والے بچوں کے لئے خصوصی طور پر DTH چینل چلایاجارہا ہے۔

تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7180



(Release ID: 1740567) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Telugu