بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی
Posted On:
29 JUL 2021 3:10PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،29 / حکومت نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت کئی سیکٹروں کے لئے راحت کے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے اور ملک میں خاص طور پر کووڈ – 19 وباء کی صورتِ حال کے دوران ایم ایس ایم ای سیکٹر کی مدد کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ، جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں :
- بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ای ) کے لئے 20000 کروڑ روپئے کا ذیلی قرض ۔
- ایم ایس ایم ای سمیت کاروبار کے لئے ضمانت سے مستثنیٰ 3 لاکھ کروڑ روپئے کے خود کار قرض ۔
- ایم ایس ایم ای فنڈ آف فنڈس کے ذریعے 50000 کروڑ روپئے کے شیئرس کا اضافہ ۔
- ایم ایس ایم ای کی درجہ بندی کے لئے نئے نظر ثانی شدہ پیمانے ۔ خردہ اور تھوک تاجروں کو بھی ایم ایس ایم ای میں شامل کیا گیا ہے ۔
- کاروبار میں آسانی کے لئے اُدیم رجسٹریشن کے ذریعے ایم ایس ایم ای کا نیا رجسٹریشن ۔
- 200 کروڑ روپئے تک کی خریداری کے لئے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں ۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت ، ریاستِ ہریانہ سمیت ملک میں ایم ایس ایم ای کے سیکٹر کی ترقی اور فروغ کے لئے مختلف اسکیمیں اور پروگرام نافذ کر رہی ہے ۔ ان اسکیموں اور پروگراموں میں وزیر اعظم کا روز گار پید اکرنے کا پروگرام ( پی ایم ای جی پی ) ، روایتی صنعتوں کو پھر سے شروع کرنے کے لئے فنڈ کی اسکیم ( اسفورتی ) ، اختراعات ، دیہی صنعت اور صنعت کاری کو فروغ دینے کی اسکیم ( اے ایس پی آئی آر ای ) ، ایم ایس ایم ای کے لئے اضافے والی کریڈٹ اسکیم میں سود کی معافی ، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم ( ایم ایس ای – سی ڈی پی ) اور قرض سے منسلک کیپٹل سبسڈی اور ٹیکنا لوجی میں بہتری کی اسکیم ( سی ایل سی ایس – ٹی یو ایس ) شامل ہیں ۔
ایم ایس ایم ای اور پی ایم ای جی پی کے تحت قائم یونٹوں سمیت ایم ایس ایم ای پر کووڈ – 19 وباء کے پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل اسمال انڈسٹری کارپوریشن اور کھادی اینڈ وِلیج انڈسٹیز کمیشن کے ذریعے مطالعات کرائے گئے ہیں ۔
ٹریڈ ریمیڈیز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل میں ایک ہیلپ ڈیسک اور سہولیاتی مرکز قائم کیا گیا ہے ، جو اینٹی ڈمپنگ اقدامات سمیت ٹریڈ ریویڈیل اقدامات کو حل کرتا ہے ۔
اس کی کار کردگی میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :
- مختلف ٹریڈ ریمیڈیز سے متعلق گھریلو صنعت ( ڈی آئی ) کو معلومات کی فراہمی ۔
- ٹریڈ ریمیڈیل عذر داری داخل کرنے میں ڈی آئی ، خاص طور پر ایم ایس ایم ای کی مدد کرنا ۔
- درخواست داخل کرتے ہوئے ڈاٹا گیپ کو ختم کرنے کے لئے ایم ایس ایم ای کی رہنمائی کرنا ۔
- دوسرے ملکوں میں ٹریڈ ریمیڈیل تحقیقات کا سامنا کرنے والے ہندوستانی برآمد کاروں کی رہنمائی ۔
- گھریلو صنعت کو دستیاب غیر محصولاتی اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کرنا اور ان کے فوائد حاصل کرنے کے لئے متعلقہ انتظامی وزارت / محکمے میں ان کا تعاون کرنا ۔
- مختلف ضابطوں اور معاملات کے حل کے لئے مقررہ وقت کی حدود کی بارے میں معلومات فراہم کرنا ۔
مذکورہ معلومات بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے پیش کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-07-2021)
U. No. 7186
(Release ID: 1740476)
Visitor Counter : 771