وزارت آیوش
کووڈ – 19 کے علاج معالجے کے لئے این آئی سی ای پروٹوکول سے متعلق میڈیا کی خبریں مسترد
آیوش کی وزارت نے انفلوئنزہ کی دیکھ بھال کے ماہرین کے نیٹ ورک کے ذریعہ تیار شدہ پروٹوکول کو منظوری نہیں دی ہے
Posted On:
28 JUL 2021 6:28PM by PIB Delhi
میڈیا میں حال ہی میں بعض ایسی خبریں شائع ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ آیوش کی وزارت کے تحت پنے میں قائم قدرتی طریقہ علاج نیچروپیتھی کے قومی ادارے ( این آئی این ) نے کووڈ – 19 کی ہلکی سے شدید علامت والے مریضوں کے علاج کے لئے ڈاکٹر بسوا روپ رائے چودھری کے این آئی سی ای پروٹوکول کی سفارش کی ہے۔ اس لئے یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ یہ خبر مکمّل طور پر غلط ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ خبر این آئی سی ای کے ذریعہ کئے گئے بعض غلط دعووں پر مبنی ہے۔
این آئی این پنے نے وضاحت کی ہے کہ آیوش کی وزارت نے انفلوئنزہ کئیر ایکسپرٹس کے نیٹ ورک کے ذریعہ تیار کیے گئے پروٹوکول کو منظوری نہیں دی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی یعنی قدرتی طریقہ علاج کا ادارہ ( این آئی این ) این آئی سی ای کی توثیق نہیں کرتا
این آئی این کووڈ – 19 کے علاج کے لئے نیچروپیتھی میں بہترین طور طریقے اختیار کرتا ہے ۔
این آئی این نے احمد نگر کے این آئی سی ای مرکز میں اختیار کئے جانے والے طور طریقوں کو ثابت کرنے کے مقصد سے سابقہ حالات سے متعلق ایک مشاہداتی مطالعہ انجام دیا ہے ۔ یہ صرف ایک علمی سرگرمی تھی۔ اور یہ کسی بھی صورت میں مذکورہ طور طریقوں کی توثیق نہیں ہے ۔
این آئی این نے مزید وضاحت کی ہے کہ این آئی این کی تکنیکی ٹیم کے ذریعہ تیار کی گئی رپورٹ ، این آئی سی ای کی ٹیم اور مریضوں کے انٹرویوز اور ان کے ساتھ تبادلئہ خیال پر مبنی سابقہ حالات سے متعلق مشاہدات کے ایک حصے کے طور پر جو کچھ بھی مشاہدہ کیا گیا تھا ، اس کا محض ایک باز تخلیق کا عمل ہے۔ اس طرح جو نتیجہ اخذ کیا گیا ہے وہ ایک علمی سرگرمی کا حصہ ہے، اور اسے صرف تفصیلی سائنسی جانچ پڑتال کے بعد ہی منظور کیا جا سکتا ہے۔
این آئی این ، این آئی سی ای کے اس بیان کو کہ کووڈ – 19 سے بچاؤ کے لئے مناسب طور طریقے اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،سختی کے ساتھ نا منظور کرتی ہے
این آئی این نے این آئی سی ای کے ذریعہ، 23 جولائی 2021 کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دئے گئے اس بیان اور سوشل میڈیا میں جاری ایک ویڈیو پر بھی اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ – 19 عالمی وبا کے دوران پی پی ای کٹس اور ماسک پہننے یا جسمانی دوری برقرار رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ این آئی این ، آفات کے بندوبست سے متعلق قومی قانون کےتحت بیان کئے گئے تمام رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرتی ہے۔ اور ان کی توثیق کرتی ہے این آئی این ، جسمانی طور پر فاصلہ برقرار رکھنے ، اور ماسک پہننے جیسے کووڈ – 19 سے بچاؤ کے مناسب طور طریقوں کی سختی سے توثیق کرتی ہے اور انہیں کووڈ – 19 سے بچاؤ اور روک تھام کی غرض سے لازمی عمل سمجھتی ہے ۔
این آئی این شناخت کا غیر مجاز استعمال
اس بات کی بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ این آئی سی ای نے پریس کانفرنس میں این آئی این، آیوش کی وزارت کے نام کو نمایاں کرنے کے لئے این آئی این سے اجازت نہیں لی تھی جو کہ حکومت ہند ، آیوش کی وزارت ، این آئی این کے نام اور قومی علامت کا ایک غیر مجاز استعمال ہے۔
این آئی این ، این آئی سی ای کو مطلع کررہی ہے کہ وہ اپنے ویڈیوز اور اس سلسلے میں کئے گئے غلط بیانات کو واپس لے۔
*************
( ش ح ۔ ع م۔ ر ب(
U. No.7169
(Release ID: 1740304)
Visitor Counter : 247