بھارتی چناؤ کمیشن

انتخابی کمیشن نے پانچ ریاستوں کے چیف انتخابی افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی

Posted On: 28 JUL 2021 6:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28؍ جولائی  : بھارت کے انتخابی کمیشن نے آج  نرواچن سدن میں 5  ریاستوں، گوا ، منی پور، پنجاب، اترا کھنڈ اور اتر پردیش کے چیف انتخابی افسران کے ساتھ آئندہ انتخابات کے لئے  پیشگی  منصوبہ بندی  کے تعلق سے  ایک جائزہ میٹنگ کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011EWO.jpg

 

ابتدائی میٹنگ میں پولنگ مراکز پر  یقینی   کم از کم سہولیات  (اے  ایم ایف)، ووٹروں کی سہولت کے لئے رجسٹریشن کے بندو بست میں آسانی،  ووٹر لسٹ ،  شکایتوں  کا برو قت  حل،  ای وی  ایم  ؍  وی وی پیٹ کا بندو بست ، سینئر سیٹیزن (80 سال سے زیادہ) اور  معذور افراد کے لئے ڈاک بیلٹ  کی سہولت سمیت  مختلف موضوعات  پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔  ساتھ ہی کووڈ  کو کنٹرول کرنے کے منصوبے ، پولنگ عملے کی تربیت  اور  ووٹروں  کے بیچ  وسیع تر رسائی جیسے  امور پر بھی یہاں  بات چیت ہوئی۔

چیف انتخابی کمشنر ( سی ای سی)  جناب سشیل چندرا  نے اپنے خطاب میں کہا کہ شفافیت  اور  غیر جانبداری  انتخابی عمل کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہر ریاست میں  مسائل اور چیلنجز  الگ الگ ہوسکتے ہیں، لیکن  انتخابی منصوبے میں سبھی فریقوں کو شامل کرتے ہوئے  ووٹروں  پر مرکوز  نقطہ نظر  اور  شراکت داری  سے متعلق  فیصلہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنے خطاب میں سی ای سی  جناب چندرا نے ووٹر لسٹ  کی  درستگی  پر زور دیا  اور سی ای او سے  ووٹر رجسٹریشن کے سلسلے میں سبھی  زیر التوا  درخواستوں کو جلد  نمٹانے کے لئے کہا۔ انہوں نے کووڈ  - 19  کی وبا کو ذہن میں رکھتے ہوئے پولنگ مراکز  کو  معقول بنانے  کی ضرورت پر بھی زور دیا اور سبھی پولنگ اسٹیشنوں  میں بنیادی  سہولیات  اور بنیادی ڈھانچے  کی  ضرورت  کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات  کو  خوش اسلوبی سے اور  شفاف  طریقے سے انجام دینے کے لئے  سینئر سیٹیزنس (80 سے زیادہ کی عمر) اور  معذور افراد کے لئے پوسٹل بیلٹ سہولت  کو نافذ کرنے میں سبھی  لاجسٹک چیلنجوں کو انتخابات کے دوران  پہنچاننے  اور انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔

جناب چندرا نے  چیف انتخابی افسران سے بات چیت کرتے ہوئے  کہا کہ  ریاستوں کو اُن ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  انتخابی بندوبست میں اختراع اور  اعلیٰ روایات  کو سیکھنا  اور اپنانا  چاہئے، جہاں انتخابات ہو چکے ہیں۔

انتخابی کمشنر  جناب انوپ چندر پانڈے نے  چیف انتخابی افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ  انتخابات کے ہر پہلو پر  سبھی  الیکشن سی ای او  کے ذریعے وقتا فوقتا  اور  وسیع  پیمانے پر نگرانی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے  آئندہ  انتخابات کی تیاری شروع کرنے کے لئے 5  ریاستوں میں  زمینی سطح کی  انتخابی مشینری کو  سرگرم کرنے  کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ  چیف  انتخابی  افسران  کو  بنیادی ڈھانچے  اور  لاجسٹک ضرورتوں کے بیچ  کے  فرق کو ختم کرنے ، ووٹر لسٹ کو  اپ ڈیٹ کرنے اور ایک  وسیع  ووٹر  ایجوکیشن  اور  با اختیار بنانے  سے متعلق  آؤٹ ریچ پروگرام پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

سکریٹری جنرل جناب امیش سنہا نے  اپنے استقبالیہ خطاب میں  کہا کہ  انتخابی بندوبست   کے لئے  انتخابی منصوبہ بندی اہم ہے اور ہر انتخاب کے لئے جامع   اور  مقرر ہ وقت پر تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ پیشگی منصوبہ بندی سے  متعلق  جائزہ میٹنگ  ریاستوں کے لئے مناسب بندو بست  کو یقینی بنانے میں  کمیشن  کی رہنمائی کرنے  اور 5  ریاستوں  میں  آئندہ انتخابات  کی تیاری کے لئے  منعقد کی گئی ہے۔

 پانچ ریاستوں کے  چیف  انتخابی افسران  نے ووٹر لسٹ  کی درستگی ، بجٹ کی دستیابی،  افرادی قوت  کے وسائل، سویپ ، منصوبہ بندی، پولنگ اسٹیشنوں کا بندوبست  اور آئی ٹی ایپلی کیشنز  وغیرہ  سمیت  انتخاب کرانے کے مختلف پہلوؤں پر  ایک جامع  پریز نٹیشن دیا۔ بھارت  کے انتخابی کمیشن کے سبھی سینئر  ڈپٹی الیکشن کمشنروں،  ڈپٹی الیکشن کمشنروں اور  دیگر  سینئر افسران  نے  اس میٹنگ میں حصہ لیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ف ا- ق ر)

U-7170



(Release ID: 1740240) Visitor Counter : 154


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi