وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے کووڈ -19 کے علاج معالجہ سے متعلق ضابطوں کے بارے میں این آئی سی ای کے بے بنیاد دعوےکو سختی سے مسترد کردیا ہے
Posted On:
29 JUL 2021 10:56AM by PIB Delhi
قدرتی طریقہ علاج، نیچرو پیتھی سے متعلق نیٹ ورک این آئی سی ای (انفلوئنزہ سے متعلق دیکھ بھال کے ماہرین کا نیٹ ورک ) نے بعض گمراہ کن دعوے کئے ہیں ۔ اوران دعووں کو صحافتی تصدیق کئےبغیر بعض میڈیا پلیٹ فارمس نےشائع کردیا ہے۔ ان میں سے خاص دعوی ٰ کووڈ -19 کے علاج معالجہ سے متعلق ایک ضابطہ تیار کرنے کے سلسلے میں ہے جس کی آیوش کی وزارت کے ذریعہ تصدیق کی گئی ہے۔ دعوی کرنےوالوں نے غیر اخلاقی طور پر اور گمراہ کن طریقے سے آیوش کی وزارت کی منظوری کو اس سے منسلک کردیا ہے۔آیوش کی وزارت، این آئی سی ای کے ان تمام دعووں کوسختی سے مسترد کرتی ہے اور متعلقہ خبروں کی اشاعت کو مکمل طور پر گمراہ کن اوربےبنیاد سمجھتی ہے۔
آیوش کی وزارت مزید وضاحت کرتی ہے کہ مذکورہ ایجنسی این آئی سی ای نے آیوش کی وزارت کو ان نام نہاد ضابطے کےلئے کوئی درخواست پیش نہیں کی ہے، اگر این آئی سی ای کی جانب سے وزارت کو کووڈ -19 کے علاج معالجہ /بندوبست سے متعلق کوئی تجویز پیش کی جاتی ہے تو وہ اس تجویز کا بین انضباطی تکنیکی جائزہ کمیٹی (آئی ٹی آر سی) کے ذریعہ تفصیلی تجزیہ کرائے گی اور کمیٹی کے پاس ا س سلسلے میں ایک خاطر خواہ تصدیق یافتہ اور بہترین سائنسی جانچ سے متعلق نظام موجود ہے۔ اس کمیٹی کی منظور ی کے بغیرآیوش گروپ سےمتعلق کوئی بھی ایجنسی ایک ضابطہ یا پروٹوکول تیار کرنے کا دعوی نہیں کرسکتی۔ این آئی سی ای نے کووڈ -19 کے علاج کےلئے آیوش کی وزارت سے منظور شدہ نیچروپیتھی پر مبنی ضابطہ تیار کرلینے سے متعلق دعوی کرکے ایک بہت غیر اخلاقی غیر قانونی اوربے بنیاد کام کیا ہے۔ اور اس کی اتنی ہی سنگین حرکت، آیوش کی وزارت کی منظوری لئےبغیر وزارت کے نام کا استعمال کرنا ہے۔
این آئی سیای کے ایسےغلط دعوے، وزارت داخلہ کے مورخہ 24 مارچ 2020 کے حکم نمبر 40-3/2020-DM-II(A) اور آفات کےبندوبست سے متعلق قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مورخہ 24 مارچ 2020 کے آرڈرنمبر 1-29/2020-pp(Pt II) کے مطابق قابل سزا جرم بنایا گیا ہے تاکہ ملک میں کووڈ -19 کے پھیلنے پر روک تھام لگائی جاسکے۔ بعض میڈیا تنظیموں نے آیوش کی وزارت کے ذریعہ حقائق کی تصدیق کرائے بغیر ہی این آئی سی ای کے ذریعہ پیش کئے گئے غلط دعوے کو شائع کردیا ہے۔
پنے کے قدرتی طریقہ علاج کے قومی ادارے (این آئی این) نے واضح طور پر کہا ہے کہ نیٹ ورک آف انفلوئنزہ کیئر ایکسپرٹ (این آئی سی ای) نے بعض بڑے بڑے اور گمراہ کن دعوے کئے ہیں۔ یہ دعوے کووڈ -19 کے علاج معالجہ اور بندوبست سے متعلق ہیں اور این آئی سی ای نے اپنے پروٹوکول کے لئے آیوش کی وزارت سے منظوری ملنے کو غلط طریقے سے منسوب کیا ہے۔
اس بات پر مزید زور دیا جاتا ہےکہ این آئی این پنے، آیوش کی وزارت کی سرپرستی کےتحت کام کرتا ہے اوراس نے پہلے ہی مقامی میڈیا میں وضاحت کردی ہے کہ وہ کووڈ -19 کے علاج ومعالجہ اوراسکی روک تھام کی غرض سے وزارت داخلہ کے ذریعہ مجوزہ رہنماہدایات پر نہ صرف یہ کہ سختی سے کاربند ہے بلکہ وہ آئی ای سی کے مٹیریل یا مواد اور مختلف دیگر سرگرمیوں کے ذریعہ ان رہنماہدایات کو فروغ بھی دیتا رہے۔
******
U-NO.7165
ش ح ۔ع م۔ ف ر
(Release ID: 1740231)
Visitor Counter : 218