کوئلے کی وزارت

کوئلے کی کان کنی کا طریقہ کار

Posted On: 28 JUL 2021 4:45PM by PIB Delhi

کوئلے اور لگنائٹ کے کانوں / بلاکس کی نیلامی کے طریقہ کار کو محصول کی تقسیم کی بنیاد پر کوئلہ / لگنائٹ کی فروخت کے لیے 20.05.2020 کو منظور کیا گیا تھا اور 28.05.2020 کو اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ طریقہ کار کی نمایاں خصوصیات ذیل میں ہیں:

  • محصول کی تقسیم کے طریقہ کار کی بنیاد پر۔ فلور فیصد 4% پر۔
  • مکمل دریافت شدہ کے ساتھ ساتھ جزوی طور پر دریافت شدہ کوئلہ بلاکس پر لاگو۔
  • پیشگی رقم جیولوجیکل ذخائر کی قدر پر مبنی ہے۔
  • کوئلہ کی کل مقدار اور تصوراتی یا اصل قیمت جو بھی زیادہ ہو اس کی بنیاد پر کامیاب بولی دہندہ محصولات کے حصول کی فیصد کی بنیاد پر ماہانہ محصول کا حصہ ادا کرے۔
  • سی بی ایم کے استحصال کی اجازت۔
  • کوئلے کی فروخت اور / یا استعمال پر کوئی پابندی نہیں۔ کوئلے کی تیاری کے شیڈول میں زیادہ لچک۔

 

کوئلے کی پیداوار کے معاملے میں کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ سی آئی ایل دو طرفہ ایندھن کی فراہمی کے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں کے ذریعے اپنے منسلک بجلی اور غیر بجلی صارفین کو کوئلہ فروخت کرتی ہے۔ سی آئی ایل مختلف ای نیلامی اسکیموں کے ذریعہ تاجروں سمیت صارفین کو کوئلہ فروخت کرتی ہے۔

سال 2020-21 کے دوران درآمد شدہ کوئلہ کوئلے کی اصل طلب کا 23.7 فیصد تھا۔

کول مائنز (خصوصی دفعات) ایکٹ، 2015 [سی ایم ایس پی ایکٹ] اور مائنز اینڈ منرلز (ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 1957 [ایم ایم ڈی آر ایکٹ] کی دفعات کے مطابق، کوئلے کی کانوں کو نیلامی کے ذریعہ نجی سیکٹر کی کمپنیوں کو مختص کیا گیا ہے۔ کوئلے کی کانوں کی نیلامی ای پلیٹ فارم کا سیکیورٹی آڈٹ کروانے کے بعد ای پلیٹ فارم پر کی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ کوئلہ بلاک مختص کرنے سے متعلق جرم میں سزا یافتہ اور تین سال سے زیادہ قید کی سزا پانے والا کوئی بھی سابقہ الاٹی نیلامی میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہے۔

پارلیمانی امور، کوئلہ اور معدنیات کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7157



(Release ID: 1740170) Visitor Counter : 251


Read this release in: English , Punjabi , Tamil