مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
مالیاتی کمیشن نے ریاستوں کو نئے شہروں کے فروغ کے لئے آٹھ ہزار کروڑ روپے کے مبنی برکارکردگی چیلنج فنڈ کی سفارش کی ہے
Posted On:
28 JUL 2021 3:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی 28 جولائی 2021:پندرہویں مالیاتی کمیشن نے حکومت ہند کو سونپی گئی اپنی رپورٹ میں نئے شہروں کے فروغ کے لئے ریاستوں کے لئے آٹھ ہزار کروڑ روپے کے مبنی برکارکردگی چیلنج فنڈ کی سفارش کی ہے۔ ہر نئے مجوزہ شہرکے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کی رقم ہے اور ہر ریاست مجوزہ اسکیم کے تحت صرف ایک نیا شہر بنا سکتی ہے۔ اسکیم کا تفصیلی خاکہ تیار کیا جاچکا ہے۔
اس کے علاوہ علاقے پر مبنی ترقی 25 جون 2015 کو شروع کئے گئے اسمارٹ سٹیز مشن کا ایک اہم حصہ ہے۔ علاقہ پر مبنی ترقی کے ماڈل میں بہتری۔ شہروں کا ازسر نو فروغ اور شہروں کی توسیع شامل ہیں۔ سو شہروں کو سمارٹ سٹی کے طورپر فروغ دینے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ سمارٹ سٹیز جنھوں نے گرین فیلڈ ڈیولپمنٹ چنا ہے یا کئی ماڈل منتخب کئے ہیں ان کی تفصیل اس طرح ہے:
ریاست
|
سمارٹ سٹی
|
اے بی ڈی حصہ
|
جھارکھنڈ
|
رانچی
|
گرین فیلڈ
|
مہاراشٹر
|
اورنگ آباد
|
گرین فیلڈ
|
گجرات
|
راجکوٹ
|
گرین فیلڈ
|
آندھرا پردیش
|
امراوتی
|
گرین فیلڈ
|
مدھیہ پردیش
|
ساتنا
|
گرین فیلڈ
|
مغربی بنگال
|
نیو ٹاؤن کولکاتہ
|
ری ٹرافٹنگ+گرین فیلڈ
|
مہاراشٹر
|
ناسک
|
ری ٹرافٹنگ+گرین فیلڈ
|
چھتیس گڑھ
|
اٹل نگر
|
ری ڈیولپمنٹ+گرین فیلڈ
|
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
****
ش ح۔ رف ۔ س ا
U. No: 7138
(Release ID: 1740141)
Visitor Counter : 232