شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مالی حیثیت میں بہتری
Posted On:
28 JUL 2021 1:22PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،28 / اعداد و شمار کے قومی دفتر ( این ایس او ) میں دستیاب اعداد و شمار کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں پچھلے پانچ برسوں کے دوران کل ریاستی گھریلو پیداوار ( این ایس ڈی پی ) ، جو موجودہ قیمتوں پر ہے ( سال 12-2011 ء پر مبنی ) ، میں اضافہ ہوا ہے ۔ ریاستوں کے اعتبار سے فی کس کل ریاستی مجموعی گھریلو پیداوار کی تفصیلات 16-2015 ء سے 20-2019 ء تک مندرجہ ذیل گو شوارہ میں دی گئی ہے :
گو شوارہ : کل ریاستی گھریلو پیداوار موجودہ قیمت پر ( سال 12-2011 ء کی بنیاد پر ) ( روپئے میں )
ریاست
|
2015-16 ء
|
2016-17 ء
|
2017-18 ء
|
2018-19 ء
|
2019-20 ء
|
اروناچل پردیش
|
116985
|
123744
|
139029
|
149634
|
164615
|
آسام
|
60817
|
66330
|
75151
|
82837
|
90758
|
منی پور
|
55447
|
59345
|
71507
|
75229
|
84746
|
میگھالیہ
|
68836
|
73753
|
77504
|
84725
|
92175
|
میزورم
|
114055
|
127107
|
155222
|
176620
|
204018
|
ناگا لینڈ
|
82466
|
91347
|
102003
|
117691
|
130230
|
سکم
|
245987
|
280729
|
349163
|
380926
|
425656
|
تری پورہ
|
84267
|
91596
|
100444
|
112849
|
125191
|
ذرائع : حکومتِ ہند کی اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے تحت اعداد و شمار کا قومی دفتر ۔
اس کے علاوہ ، حکومت نے ریل ، سڑک ، فضائی کنکٹی ویٹی ، ٹیلی مواصلات ، بجلی ، اندرونِ ملک آبی گزر گاہوں میں بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرکے شمال مشرقی خطے میں کئی اسکیمیں اور پروجیکٹ نافذ کئے ہیں ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے بھی پانی کی سپلائی ، بجلی ، کنکٹی ویٹی ، خاص طور پر سیاحت کو فروغ دینے والے پروجیکٹوں اور بنیادی اور ثانوی تعلیم کے شعبوں اور صحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کے بہت سے پروجیکٹوں کو نافذ کیا ہے ۔
یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فرہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-07-2021)
U. No. 7133
(Release ID: 1740018)
Visitor Counter : 174