صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کوویڈ مریضوں پر تمباکو کے استعمال کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے مطالعہ

Posted On: 27 JUL 2021 3:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27 جولائی 2021:  دست یاب سائنسی شواہد کی بنیاد پر اور 11 مئی 2020 کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تمباکو کے استعمال اور کوویڈ-19 سے متعلق بیان کے مطابق (جو یہاں دستیاب ہے: https://www.who.int/news/item/11-05-2020-who-statement-tobacco-use-and-covid-19) مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے 28.07-2020 کو ''بھارت میں کوویڈ-19 وبا اور تمباکو کا استعمال'' پر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

مذکورہ ایڈوائزری کی نقل اس لنک پر دست یاب ہے: https://www.mohfw.gov.in/pdf/COVID19PandemicandTobaccoUseinIndia.pdf

دست یاب عالمی اور بھارتی سائنسی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ تمباکو قبل از وقت اموات کی ایک بڑی وجہ ہے اور کینسر، دل کی بیماریوں، اسٹروک، پھیپھڑوں کی بیماریوں وغیرہ جیسی مختلف غیر متعدی بیماریوں کے خطرے میں ایک بڑا عنصر ہے۔ مختلف مطالعات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں ٹی بی کے بوجھ کا 40 فیصد تمباکو نوشی سے منسوب قرار دیا جاسکتا ہے۔

تمباکو کے استعمال کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ چند اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

  • تمباکو مصنوعات یعنی سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات کے استعمال کو منضبط کرنے کے لیے ایک جامع قانون (تجارت، پیداوار، رسد اور تقسیم سے متعلق اشتہارات اور قواعد کی ممانعت) قانون 2003 نافذ کیا گیا، تاکہ تمباکو کے استعمال پر ضوابط بنائے جاسکیں۔ اس قانون کے تحت عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی؛ نابالغ بچوں کو تمباکو مصنوعات کی فروخت پر پابندی، تعلیمی اداروں کے 100 گز کے اندر تمباکو مصنوعات کی فروخت پر پابندی؛ تمباکو مصنوعات کی براہ راست اور بالواسطہ اشتہارات اور تجویز کردہ صحت کی وارننگ کے لازمی ڈسپلے کے التزامات رکھے گئے ہیں۔
  • 2007-08 میں تمباکو کنٹرول کا قومی پروگرام (این ٹی سی پی) کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد (1) تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں شعور پیدا کرنا، (2) کوٹپا 2003 کا موثر نفاذ کرنا، (3) ترک تمباکو تمباکو مراکز کا قیام اور (4) تمباکو کی روک تھام اور کنٹرول کی حکمت عملیوں کے نفاذ میں مدد کے مقصد سے تمباکو کے استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
  • آگاہی پھیلانے کے لیے تمباکو کے استعمال کے مناظر کی عکاسی کرنے والی فلموں اور ٹی وی پروگراموں کو منضبط کرنے کے لیے ضوابط نوٹیفائی کیے گئے ہیں۔ اس طرح کی فلموں اور ٹی وی پروگراموں کے لیے قانون کے تحت ضروری ہے کہ وہ تمباکو مخالف صحت کے مقامات، ڈسکلیمر اور صحت کی وارننگ چلائیں۔
  • تمباکو مصنوعات کے پیک کے 85 فیصد حصے پر صحت کی وارننگ دکھانے کا التزام۔ ترک تمباکو نوشی کی ہیلپ لائن نمبر 1800112356 کو نئی صحت وارننگ میں شامل کیا گیا ہے۔
  • وزارت نے کمیونٹی کو تمباکو کی روک تھام کی خدمات فراہم کرنے کے لیے نیشنل ٹوبیکو کوئٹ لائن کا آغاز کیا ہے اور تمباکو نوشی کرنے والوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کل ہند "ایم سیشیشن" پہل کی شروعات کی ہے تاکہ جو صارفین تمباکو ترک کرنے کے لیے تیار ہوں انھیں اور ٹیکسٹ میسجنگ کے ذریعے کام یابی سے اسے چھوڑنے میں مدد کی جاسکے۔
  • ∙ کوٹپا 2003 کی دفعہ 6 کے نفاذ کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تمباکو سے پاک تعلیمی اداروں کے لیے رہ نما خطوط بھیجے گئے ہیں۔
  • فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز قانون 2006 کے تحت 2011 میں خوراک کے تحفظ اور معیارات سے متعلق ضوابط جاری کیے گئے تھے جن کے مطابق تمباکو اور نکوٹین کو غذائی اشیاء میں اجزاء کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دیں۔

***

U. No. 7093

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)


(Release ID: 1739821) Visitor Counter : 349


Read this release in: English , Bengali , Punjabi , Telugu