بجلی کی وزارت

سات لاکھ سے زیادہ میٹروں کو منظوری دی گئی


صارفین کے لئے آن لائن بلنگ اور بلوں کی ڈجیٹل ادائیگی

اسمارٹ میٹر قابل تجدید توانائی کے وسائل کو مربوط کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں

Posted On: 27 JUL 2021 3:16PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،27 / محصولات سے متعلق  پالیسی ، 2016 کے پیرا  8.4.3 کے مطابق  ’’ ایپرو پرئیٹ  کمیشن ‘‘ بغیر میٹر والے موجودہ صارفین  سے زیادہ ، ان صارفین  کو ترغیبات فراہم کرتی ہے ، جن کے بل میٹر کی بنیاد پر بنائے جاتے ہیں ۔ میٹر کی بنیاد  پر محصولات اور ترغیبات کو زیادہ مشتہر  کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسمارٹ میٹروں میں  دور دراز کے علاقوں میں  میٹرنگ  اور بلنگ  کی سہولت کے علاوہ ، زیادہ استعمال والے اوقات اور کم استعمال والے  اوقات کے محصولات نافذ کرنے کی بھی گنجائش  ہے ۔ یہ ہوا اور  شمسی  توانائی  سے پیدا ہونے والی بجلی کے بڑھتے ہوئے  استعمال اور  مستقبل میں لوڈ کے  توازن کو قائم رکھنے کے لئے ضروری ہو گا ۔

          ایپرو پرئیٹ  کمیشن اسمارٹ  میٹروں کو مندرجہ ذیل  کے لئے سفارش کرتا ہے :

( 1 ) ایسے صارفین کے لئے ، جن کا ماہانہ استعمال 500 یونٹ یا اس سے زیادہ ہو اور یہ 31 دسمبر ، 2017 ء سے پہلے تک ہو ۔

( 2 ) 31 دسمبر ، 2019 ء تک ماہانہ 200 یونٹ سے زیادہ استعمال والے صارفین  کے لئے اسمارٹ میٹر لگانے کا مقصد صارفین کو آن لائن بلنگ اور ڈجیٹل  ادائیگی میں آسانی  پیدا کرنا ، بجلی کے استعمال کا وقت پر پتہ لگانا  ، توانائی  کے استعمال کا خاکہ بنانا اور  صارفین کو اپنی ضرورت کے مطابق پہلے سے ہی بجلی کی ادائیگی  کرنے کو آسان  بنانا  اور بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں  ( ڈسکام ) کے ذریعے دور دراز  کے علاقوں  میں گھر گھر  جاکر وصولی کرنے سے بچانا اور اے ٹی اینڈ ٹی نقصان کو کم کرنا ہے ۔

          نیشنل اسمارٹ گرڈ  مشن ( این ایس جی ایم ) کے تحت 7.23 لاکھ اسمارٹ میٹروں کی منظوری دی گئی ہے ، جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

( 1 ) چنڈی گڑھ ( سب ڈویژن 5 پروجیکٹ ) ۔ 29500 میٹروں کا نصب کرنا جاری  ہے ، جو مارچ ، 2022 ء تک مکمل ہو جائے گا ۔

( 2 ) چنڈی گڑھ ( مکمل شہر پروجیکٹ ) مارچ ، 2022 ء تک 184000 میٹر لگائے جائیں گے ۔

( 3 ) جھار کھنڈ ( رانچی  شہر پروجیکٹ ) مارچ ، 2024 ء تک 360000 میٹر لگائے جائیں گے ۔

( 4 ) راجستھان ( 6 قصبوں کا پروجیکٹ ) 150000 میٹر مارچ  ، 2022 ء تک لگائے جائیں گے ۔

          مذکورہ معلومات بجلی  اورنئی  و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-07-2021)

U. No.  7073


(Release ID: 1739725) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Punjabi , Bengali , Tamil