وزارت آیوش
طبی خواص کے حامل پودوں کے تحفظ اور ترقیاتی علاقوں کی صورتحال
Posted On:
27 JUL 2021 3:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27جولائی 2021: وزارت آیوش کے تحت طبی خواص کے حامل پودوں کا قومی بورڈ(این ایم پی بی) 2014۔15 سے ’’طبی خواص کے حامل پودوں کے تحفظ، نشو و نما اور ہمہ گیر انتظام کاری کے لئے ایک مرکزی شعبے کی اسکیم کو نافذکر رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، طبی خواص کے حامل پودوں کے بورڈ نے سات ریاستوں میں چوبیس (24) طبی خواص کے حامل پودوں کے تحفظ اور ترقیاتی علاقے (ایم پی سی ڈی اے) قائم کرنے کے لئے پروجیکٹ پر مبنی تعاون فراہم کیا ہے۔ مذکورہ بالا طبی خواص کے حامل پودوں کے تحفظ اور ترقیاتی علاقے (ایم پی سی ڈی اے) کے قیام کے لئے 940 لاکھ روپئے منظور کیے گئے ہیں اور 635.99 لاکھ روپئے جاری کیے جا چکے ہیں۔
طبی خواص کے حامل پودوں کے تحفظ اور ترقیاتی علاقے (ایم پی سی ڈی اے )کا کام طبی خواص کے حامل پودوں کو ان کی فطری جگہوں میں نگرانی/تحفظ فراہم کرانا ہے۔ ایم پی سی ڈی اے کے طویل مدتی فوائد ہمہ گیر استعمال کے توسط سے مقامی/قبائلی برادریوں کے لئے ذریعہ معاش بھی پیدا کریں گے۔
یہ اطلاع آیوش کے وزیر مملکت جناب مہیندرا بھائی منجاپارا کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:7077
(Release ID: 1739574)
Visitor Counter : 176