نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

لگ بھگ 765  کروڑ روپے ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے تحت خرچ کئے گئے اور  اب تک 19-2018 سے این ایس ایف کے لئے امداد کی اسکیم: انوراگ ٹھاکر

Posted On: 26 JUL 2021 5:33PM by PIB Delhi

 

اہم جھلکیاں:

  • بہت سے ایتھلیٹس کو  ملک میں کووڈ – 19  کی دوسری لہر کے دوران تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا۔
  • کھیلوں کے اہم بنیادی ڈھانچے اور  دیگر بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت مالی امداد۔
  •  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے نشان زد  کھیلو انڈیا  اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس کے فروغ کے  لئے مالی امداد۔ اس  طرح کے 24  سینٹر  پہلے ہی  کام کر رہے ہیں۔

نوجوانوں کے امور اور  کھیلوں کے وزیر  جناب انوراگ  ٹھاکر نے آج  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اولمپکس سمیت  بین الاقوامی  کھیلوں کے لئے تیاری ایک  جاری عمل ہے۔ اولمپک گیمس ٹوکیو – 2020  کے لئے  بھارتی دستے کی  تیاری  کی نگرانی کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کووڈ  - 19  کی دوسری لہر کے دوران  بہت سے  ایتھلیٹس کو تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا تھا تاکہ وہ ملک میں  جاری عالمی وبا سے  غیر متاثر رہیں۔ دیگر  کھلاڑیوں کو  سوشل ڈسٹنسنگ کے  ساتھ تربیتی  کیمپوں میں تربیت دی گئی تھی۔

 انہوں نے بتایا کہ  اولمپکس  سمیت  بین الاقوامی کھیل کود مقابلوں کے لئے  تیاری کرنے والے  کھلاڑیوں کی  تربیت اور  مقابلہ جاتی صلاحیت  کے لئے  نیشنل اسپورٹس فیڈریشن  کے واسطے  امداد کی اسکیم کے لئے مختص کئے گئے فنڈس کے تحت  خیال رکھا جاتا ہے۔ نیشنل اسپورٹ  ڈیولپمنٹ فنڈ کے مجموعی دائرے کے تحت  ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے تحت  میڈل امکانات کے  لئے تربیت کا خیال رکھا جاتا ہے۔

ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے تحت  خرچ 54.26  کروڑ   روپے ہے اور  این ایس ایف کے لئے امداد کی اسکیم  اور  اب تک 19-2018 سے این ایس ایف کے لئے امداد کی اسکیم 711.64  کروڑ روپے  ہے۔

کھیل ایک ریاستی موضوع ہے۔ ریاستی سرکاروں کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ  کھیلوں کو فروغ دیں نیز  بین الاقوامی معیارات کے  کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیں، البتہ  مرکزی حکومت  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  کھیلو انڈیا کی  اسکیم  کے تحت  مالی امداد فراہم کرتی ہے تاکہ  اہم  کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جاسکے۔

اولمپکس  جیسے اہم  بڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے تیاری کرنے والے کھلاڑیوں کی تربیت  خاص طور پر  اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے تحت ہوتی ہے، جہاں مناسب سہولیات مہیا ہیں۔ حالانکہ  ریاستی  سرکاروں کی جانب سے  اپنی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے ہر ریاست کو  اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ  ایک  موجودہ  کھیل سہولیت  کی نشان دہی کرے  تاکہ  اسے  کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر  آف  ایکسی لینس قرار دیا جاسکے، جہاں  مالی امداد  افراد ی قوت کے لئے فراہم کی جاتی ہے اور  کھیلوں کے بنیادی ڈھا نچوں کی سہولیت  کو بہتر بنانے کے لئے بھی  رقم فراہم کی جاتی ہے۔

اس طرح کے 24  سینٹر پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا- ق ر)

U-7067



(Release ID: 1739420) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Punjabi