الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر سیکھر نے مائی گوو کی ساتویں سالگرہ کی تقریب کے دوران مائی گوو ساتھیوں اور متعلقہ فریقوں سے بات چیت کی

Posted On: 26 JUL 2021 6:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26 جولائی ،2021   / وزیراعظم نریندر مودی نے 26 جولائی، 2014 کو جب سے مائی گوو کا آغاز کیا ہے اس میں 18 ملین سے زیادہ لوگ شامل ہو چکے ہیں۔ تقریباً سبھی سرکاری محکموں  نے اپنے شہریوں کی سرگرمیوں ، کوالیٹی سازی کے لیے صلاح مشوروں اور مختلف سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے مائی گوو پلیٹ فارم کو بڑھاوا دیا ہے۔

آج اس کی ساتویں سالگرہ پر ایک مائی گوو مثبت مذاکرہ (ویبینار) منعقد کیا گیا۔ اس کی میزبانی اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ، الیکٹرانک اور آئی ٹی ، ریلویز اور مواصلات کے مرکزی وزیر جناب  اشونی ویشنو؛ الیکٹرانک اور آئی ٹی ، چھوٹی صنعتوں اور ہنر مندی کے فروغ کے وزیر مملکت جناب راجیو  چندر سیکھر؛ ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب اجے ساوہنے  اور مائی گوو کے سی ای او  ، جناب ابھیشیک سنگھ نے کی۔

حاضرین جلسہ میں مائی گوو ساتھی اور متعلقہ فریقین موجود تھے جن میں سرکردہ صارفین ، مقابلوں کے فاتحین ، کووڈ جانباز اور مواد فراہم کرنے والے افراد موجود تھے۔

مائی گوو ساتھیوں و متعلقہ فریقین اور وزیر مملکت جناب راجیو چندر سیکھر ، مائی گوو کے سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ کے درمیان ایک آزادنہ بات چیت کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ یور اسٹوری کی بانی اور سی ای او  شردھا شرما ، پدم بھوشن اور پدم شری پنڈت وشیو موہن بھٹ، جو ہندوستانی کلاسیکی موسیقار ہے ، منی پور کی پیش پیش رہنے والی صحت کارکن مائی بام رنیتا دیوی ، جنہوں نے کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لیے ایک تخلیقی انداز کا رقص علاج فروغ دیا۔ معمر اور زندگی کے آخری دور سے دوچار مریضوں کا علاج کیا اور ایک آئی اے ایس افسر اشوتوش کلکرنی جنہوں نے 2018 سے 2019 کے درمیان  مائی گوو سولیوسنز آرکیٹیکٹ نے کام کیا ، ان بھی شخصیتوں سمیت مائی گوو ساتھیوں اور متعلقہ فریقین نے مائی گوو پلیٹ فارم کے اپنے خوشگوار تجربوں کے بارے میں بتایا اور عالمی وبا کے دوران مائی گوو نے جو اہم رول ادا کیا اس کو اجاگر کیا۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7053



(Release ID: 1739334) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Punjabi