بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ڈرافٹ انڈین پورٹس بل 2021

Posted On: 26 JUL 2021 3:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 26 جولائی 2021:نئی قانون کے عمل کے دوران وزارت نے انڈین یونٹس بل 2020 کا مسودہ عام کیا تھا تاکہ تمام فریق ریاستی سرکاریں، ریاستی میری ٹائم بورڈز، بڑی بندرگاہیں اور عام لوگ اس پر اپنی رائے دے سکیں۔ ڈرافٹ انڈین پورٹس بل 2020 پر جو رائے / صلاح موصول ہوئیں اس کی اس وزارت نے باریکی سے جانچ کی اور اسے ڈرافٹ انڈین پورٹس بل 2021 میں جگہ دی۔

انڈین پورٹس بل 2021 نئی شکل میں بھی تمام فریقوں کو بھیجا گیا ہے تاکہ وہ اس پر اپنی رائے دیں۔ بل کے مسودے پر 24 جون 2021 کو ہوئی میری ٹائم اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی میٹنگ میں بھی غور وخوض کیا گیا۔ کچھ ریاستوں کی جانب سے اس پر رائے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ مجوزہ بل ابھی بھی مشاورتی مرحلے میں ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے وزیر مملکت جناب شنتانو ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7030

 



(Release ID: 1739326) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Bengali , Punjabi