وزارت دفاع
صدر جمہوریہ ہند نے کرگل وجئے دیوس کے موقع پر بارہمولہ میں ڈیگر وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 JUL 2021 3:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی 26 جولائی 2021: معزز صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کرگل وجئے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی بارہمولہ کا دورہ کیا۔ معزز صدر جمہوریہ ہند کے ہمراہ مرکزی خطہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرجناب منوج سنہا اور لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے، جنرل آفیسر کمانڈنگ چنار ڈویژن بھی تھے۔ انہوں نے بارہمولہ میں ایک پرجوش تقریب میں ڈیگر وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے 1999 میں کارگل تنازعہ کے دوران ہندستانی مسلح افواج کے جوانوں کی ناقابل شکست ہمت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر کا استقبال جنرل آفیسر کمانڈنگ بارہمولہ ڈویژن میجر جنرل وریندر واٹس نے کیا اور انہیں شہر کی تاریخ کی بابت آگاہی دی جس میں انہوں نے آزادی کے بعد مختلف کارروائیوں میں اس قصبے کے تعاون کو اجاگر کیا۔ اس کے بعد معزز صدر جمہوریہ ہند نے بارہمولہ ڈویژن کے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کیلئے آئندہ کی جد و جہد میں خوش بختی کی تمنا ظاہر کی۔ بارہمولہ کا دورہ کرنے کے بعد معزز صدر جمہوریہ ہند گل مرگ روانہ ہوگئے اور انہوں نے زیادہ انچائی کی جنگی تربیت کے اسکول کا معائنہ کیا۔ انہیں زیادہ اونچائی کی جنگی تربیت کے اسکول میں جاری ٹریننگ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
****
ش ح۔ رف ۔ س ا
U. No: 7045
(ریلیز آئی ڈی: 1739321)
وزیٹر کاؤنٹر : 192