کانکنی کی وزارت
معدنیات کے لئے رائلٹی
Posted On:
26 JUL 2021 2:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍ جولائی : ایم ایم ڈی آر قانون – 1957 کی گنجائشوں کے مطابق وقت بوقت معدنیات سے متعلق رائلٹی کی شرحوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔
رائلٹی شرحوں اور معدنیات کے لئے ڈیڈ رینٹ کی نظر ثانی کا جائزہ لینے کی غرض سے کانکنی کی وزارت نے بذریعہ آرڈر بتاریخ 9 فروری 2018 کو ایک اسٹڈی گروپ تشکیل دیا، جس میں معدنیات سے مالا مال ریاستوں کے نمائندگان اور کانکنی کی صنعت ؍ ایسوسی ایشنوں ؍ فیڈریشنوں کے نمائندے شامل تھے۔ اسٹڈی گروپ نے اپنی حتمی سفارشات 25 جولائی 2019 کو جمع کردی تھی۔ اسی دوران مرکزی کابینہ نے 13 جنوری 2021 کو کانکنی کی وزارت کی اس تجویز کو منظوری دے دی کہ ایک قومی معدنیاتی انڈیکس (این ایم آئی) تیار کرکے انڈیکس پر مبنی ایک طریقہ کار متعارف کرایا جائے، جو کہ مختلف قانونی ادائیگیوں اور مستقبل کےنیلامیوں کے لئے دیگر عوامل کے کام انجام دے گا۔ اسی مطابق کانکنی کی وزارت نے بذریعہ آرڈر بتاریخ 6 اپریل 2021 ، انفرادی معدنیات کی این ایم آئی تیار کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں کانکنی ، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع- ق ر)
U-7019
(Release ID: 1739069)