وزارتِ تعلیم

نیشنل ریسرچ فاونڈیشن ملک میں تحقیق کے ماحولیاتی نظام کوتقویت بخشنے کے لئے کام کرے گا


تحقیق اورترقی ، تعلیمی اداروں اور صنعتی برادری کے درمیان تال میل بڑھانے کا نیشنل ریسرچ فاونڈیشن کا منصوبہ

حکومت نے قومی تعلیمی پالیسی 2020کے تحت تعلیم ، تحقیق اور ہنرمندی کی ترقی میں علاقائی زبانوں کے استعما ل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے

Posted On: 26 JUL 2021 1:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی26؍جولائی:حکومت ملک میں تحقیق سے متعلق ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنے کی غرض سے نیشنل ریسرچ فاونڈیشن (این آرایف ) ادارے کی تشکیل کامنصوبہ رکھتی ہے ۔ نیشنل ریسرچ فاونڈیشن ایک ایسا سرپرست نظام تصورکیاجارہاہے جو تحقیق وترقی ، تعلیمی دنیا اورصنعتی برادری کے درمیان روابط کو فروغ دے گا۔ نیشنل ریسرچ فاونڈیشن کے حوالے سے مجموعی لاگت کا تخمینہ 50000کروڑروپے ہے ، جو5برس کی مدت کے دوران خرچ کی جائے گی ۔

نیشنل ریسرچ فاونڈیشن کے خاص مقاصد میں سے ایک ، تعلیمی اداروں میں ریسرچ کے کام کی تخم ریزی ، نشونماء اور اس کے لئے سہولیاتی مہیاکرناہے ۔خاص طورپر ایسی یونیورسٹیوں اورکالجوں میں جہاں ریسرچ کا کام ابھی اپنے ابتدائی مراحل طے کررہاہے ۔ یہ ادارہ ، زبردست اثر، بڑے پیمانے ، کثیرتفتیشی ، کثیرادارہ جاتی اور کچھ صورتوں میں بین شعبہ جاتی اور کثیرقومی منصوبوں  کو رقوم فراہم کرکے ان کی مدد کرے گا، اس کا م میں متعلقہ وزارتوں ، محکمہ جات اوردیگرسرکاری اورغیرسرکاری اداروں خاص طورپر صنعتی برادری کاتعاون حاصل کیاجائے گا۔

حکومت نے 34سال کے ایک طویل وقفے کے بعد 29جولائی ، 2020کو قومی تعلیمی پالیسی 2020کا اعلان کیا۔ اس پالیسی کے تحت تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی ۔ اس سلسلے میں کی جانے والی اہم سفارشات میں سے ایک یہ ہے کہ تعلیم کے سلسلے میں علاقائی زبانوں کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیاجائے ۔ اس حوالے سے ، حکومت نے بڑی تعداد میں اقدامات کئے ہیں ، جو حسب ذیل ہیں :

  1. این ای ای ٹی کاامتحان برائے میڈیکل انٹرنس جو 11زبانوں میں ہوتاتھا ، اب سے 13زبانوں میں منعقد کیاجائے گا۔
  2. جی ای ای (مین) جو اب تک صرف تین زبانوں میں منعقد کیاجارہاتھا، اب سے یہ بھی 13زبانوں میں منعقد کیاجائے گا۔
  3. تعلیمی سال 22-2021سے اے آئی سی ٹی ای سے سندیافتہ اداروں میں 8علاقائی زبانوں میں  تجرباتی بنیاد پر تکنیکی تعلیم دی جائے گی ۔
  4. سوایم پلیٹ فارم کے تحت علاقائی زبانوں میں انجینئرنگ کے کورسوں کے لئے حوالے کے مواد کا ترجمہ ۔اس پلیٹ فارم کے ذریعہ بہت سے مضامین میں آن لائن کورسیز جاری کئے ہیں ، جن میں سائنس ، انجیئنرنگ اورٹکنالوجی ، بشریات اور سماجی علوم ، قانون اورمنیجمنٹ وغیرہ شامل ہیں ۔
  5. ان اداروں کے لئے جوعلاقائی زبانوں میں پروگرام چلانے کی خواہش رکھتے ہیں ، اے آئی سی ٹی ای ہینڈ بک (منظوری کے عمل کا کتابچہ 22-2021) کا اجراء ۔
  6. انگریزی  زبان کے آن لائن نصابوں کو 11مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لئے ‘‘اے آئی سی ٹی ای  ٹرانسلیشن آٹومیشن آرٹیفیشل انٹلی جنس ٹول ’’ کی پیشکش ۔یہ زبانیں ہیں :ہندی ، بنگالی ، مراٹھی ، تیلگو ، تمل ، گجراتی ، کنّڑ، ملیالم ، پنجابی ،آسامی اوراڑیہ ۔اس کا مقصد دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ طلباء کی تعداد کو اس پروگرام میں شامل کرنا ہے ۔
  7. اس سلسلے میں 1000کتابیں ہندمیں شائع کرنے کے لئے ہریانہ کی حکومت اوراے آئی سی ٹی ای کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پردستخط کئے گئے ۔
  8. اسٹوڈنٹ انڈکشن پروگرام (ایس آئی پی ) ، علاقائی زبانوں میں فراہم کیاجارہاہے ، جو کہ اس وقت انجینئرنگ کے سال اول طلباء کے لئے نصاب کا لازمی حصہ قراردیاہواہے ۔

یہ اطلاع  آج لوک سبھامیں مرکزی وزیربرائے تعلیم جناب دھرمیندرپردھان نے دی ۔

****************

 

ش ح۔ س ب۔ع آ

U NO. 7015



(Release ID: 1739033) Visitor Counter : 185