وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے بین الاقوامی بودھ کنفڈریشن کی شراکت میں دن بھر کے پروگراموں کے انعقاد کے ذریعہ اساڑھ پورنیما دھما چکر 2021 کا جشن منایا


صدر جمہوریہ، وزیر اعظم نے بدھ کی تعلیمات کو یاد کیا

Posted On: 24 JUL 2021 7:55PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستانیوں اور عالمی بدھ کمیونٹی کو اساڑھ پورنیما اور گرو پورنیما کی مبارک باد دینے کے ساتھ ہندوستان نے آج اپنی بدھ وراثت کا جشن منایا۔

آج ہی کے ہندوستان میں وارانسی کے پاس موجودہ سارناتھ میں ’ہرن پارک‘ شپاٹنا میں ہندوستانی شمسی تقویم میں اساڑھ مہینے کی پورنیما کے دن سنگھ کا قیام کیا گیا تھا۔ یہ دھرم کے پہلے چکرا کے دن کے طور پر بھی مشہور ہے اور ویساک بدھ پورنیما کے بعد بدھ مذہب کے لیے دوسرا اہم ترین مقدس دن ہے۔

وزارت ثقافت کے ذریعہ بین الاقوامی بدھسٹ کنفڈریشن (آئی بی سی) کے ساتھ مل کر منعقد کیے گئے اساڑھ پورنیما دھما چکرا دن کی تقریبات کے موقع پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے کہا، ”بدھ مذہب اپنے تقریباً 55 کروڑ پیروکاروں سے بھی آگے جاتا ہے۔ دیگر مذاہب کے لوگ اور یہاں تک کہ ملحدین بھی بدھ کی تعلیمات کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی تشویش کے امور کو دور کرنے کے لیے بدھ مذہب کی اقدار اور اصولوں کا استعمال دنیا کو شفا بخشنے اور اس کو ایک بہتر مقام بنانے میں معاون ہوگا۔

اس مبارک دن پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اپنے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایسے وقت میں بدھ کی تعلیمات کی مطابقت پر زور دیا جب انسانیت اپنے سامنے موجود سب سے بڑے چیلنج کے شکل میں کووڈ وبا کا سامنا کر رہی ہے۔ انھوں نے سبھی کو دھما چکرا اور اساڑھ پورنیما کی مبارک باد دیتے ہوئے یاد دلایا کہ آج ہم گرو پورنیما بھی مناتے ہیں اور اس دن بھگوان بدھ نے روشن خیالی حاصل کرنے کے بعد دنیا کو اپنا پہلا علم دیا تھا۔ انھوں نے کہا، ”یہ فطری بات ہے کہ جب بدھ مبلغ ہوتے ہیں تو، علم دنیا کی فلاح و بہبود کا مترادف ہو جاتا ہے۔“ وزیر اعظم نے کہا کہ جب بدھ بولتے ہیں تو الفاظ نہ صرف بولے جانے والے الفاظ ہوتے ہیں، بلکہ وہ دھما بن جاتے ہیں اور بدھ کی تعلیمات انسانیت کو مضبوط کرتے ہوئے ملکوں کو ایک ساتھ جوڑتے ہیں۔  انھوں نے کہا، ”آج دنیا کے ممالک بھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں اور وبا کے وقت ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں، وہ بدھ کے ذریعہ دکھائے گئے انسانیت کی خدمت کے راستے پر گامزن ہیں۔“

وزیر اعظم نے ان کے ’کیئر ودھ پریئر‘ اقدام کے تحت ساز و سامان اور کووڈ سے متعلق اہم امداد اکٹھا کرنے کے لیے آئی بی سی اور ان کے عالمی ممبروں اور شراکت داروں کی بھی تعریف کی۔

اس سے پہلے، آج صبح اس دن کی مناسبت سے راشٹرپتی بھون لان میں صدر جمہوریہ کے ذریعہ ایک بودھی درخت لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی نے وزارت ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور محترمہ میناکشی لیکھی کی موجودگی میں ایک خاص جگہ پر لگانے کے لیے خصوصی طور پر بودھ گیا سے لائے گئے مبارک بودھ درخت کا پودا صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کو سونپا۔

بعد میں، اپنے ویڈیو خطاب میں جناب کشن ریڈی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چونکہ ہندوستان اس سال اپنی آزادی کا 75واں سال منائے گا اور ہم آزادی کا امرت مہوتسو منائیں گے، بدھ کا تعاون اور بدھ وراثت ان تقریبات کا اہم حصہ ہوں گی۔

انھوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہندوستان بدھ مذہب کا گھر ہے اور بہت سارے قدیم مقامات اور استوپا کو پورے ملک میں از سر نو تجدید اور محفوظ کیا جا رہا ہے تاکہ پوری دنیا سے زائرین ان تاریخی مقامات کی زیارت کر سکیں۔ جناب ریڈی نے کہا، ”ہم بدھ کمیونٹی کو اپنی وراثت کو محفوظ رکھنے اور بدھ کے دانشمندانہ علم کا سب کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے ان کی حمایت کرتے ہیں۔ اساڑھ پورنیما بدھسٹ اور ہندوؤں دونوں کے لیے ایک مبارک دن ہے۔ اسے گرو پورنیما کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جب ہم اپنے اساتذہ کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہیں۔“

ویتنام کے وزیر داخلہ اور مذہبی امور کے محکمہ کے سربراہ جناب وو چیئن تھانگ نے تقریب کے دوران اپنے ملک کے وزیر اعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے بھی ویڈیو خطاب کیا۔ سنگھ کے اعلیٰ سربراہان، نامور گروؤں اور بہت سے ممالک کے اسکالروں کی طرف سے بھی ویڈیو پیغامات موصول ہوئے۔

اس دن کو دنیا بھر کے بودھ ”دھرم کے چکر کو موڑنے“ کے دن کے طور پر بھی مناتے ہیں۔ مولگندھ کوٹی وہار مندر سارناتھ، مہا بودھی مندر، بودھ گیا اور مایا دیوی مندر، لمبنی، نیپال سے دعائیہ تقریبات کو ویب کاسٹنگ کے ذریعہ براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، ہنوئی کے کوان سو پاگوڈا میں ویتنام بدھسٹ ایسوسی ایشن کے ذریعہ ایک دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ویتنام کے بھکشوؤں نے شرکت کی۔

نئی دہلی کے بدھ جینتی پارک میں منعقدہ ایک پروگرام میں ، قابل احترام سنگھوں نے 1965 میں لگائے گئے بودھی کے درخت کے نیچے منگل گاتھا کا ورد کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر مملکت برائے ثقافت، محترمہ میناکشی لیکھی نے سب کو یاد دلایا کہ تناؤ اور تشدد پر قابو پانے کے لیے آج بدھ کی تعلیمات زیادہ مناسب معلوم ہوتی ہیں۔ تمام مخلوق کے ساتھ سچائی، ہمدردی اور بقائے باہمی کا راستہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے جو بدھ نے ہمیں دکھایا ہے۔

تھائی لینڈ، کمبوڈیا، ویتنام، سری لنکا اور بہت سے دوسرے ممالک سے بدھسٹ سنگھ کے اعلیٰ سربراہوں اور گروؤں نیز دلائی لاما کی طرف سے ویڈیو پیغامات موصول ہوئے۔

مذکورہ بالا تمام تقاریب اور کاروائی کو دنیا بھر کے لاکھوں بدھسٹوں نے براہ راست دیکھا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6998



(Release ID: 1738941) Visitor Counter : 211