سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے پانی اور ماحولیات کے تحفظ پر زور دیا

Posted On: 24 JUL 2021 9:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 24  جولائی     روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے پانی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کو بچانا ہے اور ساتھ ہی دستیاب آبی وسائل کی آلودگی کو بھی روکنے کی ضرورت ہے۔ انڈین پلمبنگ ایسوسی ایشن کے ممبروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ شہریوں کے مابین پانی کے مناسب اور محتاط استعمال کے بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے۔

پانی کے جمع ہونے سے متعلق جناب گڈکری نے کہا کہ وقفے وقفے سے جائزہ لے کر پانی کی نالیوں کی بحالی اور دیکھ بھال کا کام مانسون سے قبل کی مدت کے دوران کیا جانا چاہیے، جس سے یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سبھی انتظامات کام کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دولت میں تبدیلی اور اور فضلہ کو دولت میں تبدیل کرنے کے لئے جدت، کاروبار ، سائنس ، ٹکنالوجی ، مہارت اور کامیاب طریق کار بہت اہم ہیں۔

مکمل پروگرام کا لنک حسب ذیل ہے :

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6989



(Release ID: 1738849) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Punjabi