سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈاکٹر ویریندر کمار نے پانچویں شمال مشرقی بھارت روایتی فیشن ہفتے (این ای آئی ایف ڈبلیو) کا افتتاح کیا
اس تقریب کا مقصد شمال مشرقی بھارت کی دیسی ثقافت اور مختلف فنون لطیفہ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ معذوروں کو مرکزی دھارے میں لاکر 'میک ان انڈیا' تحریک کو ثروت مند کرنا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 JUL 2021 6:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی 24 جولائی 2021، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزرائے وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک اور جناب اے نارائن سوامی کی موجودگی میں، ورشوئل وسیلے سے "پانچویں شمال مشرقی بھارت روایتی فیشن ہفتے (این ای آئی ایف ڈبلیو) 2021" کا افتتاح کیا۔ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کی سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے تمام حاضرین کا خیرمقدم کیا اور معذور افراد کے شعبے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) اور اس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ این آئی ای پی وی ڈی کو شمال مشرق میں معذور افراد کے لیے اس تعمیری پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اس دویانگ جن تحریک کو ایک سالانہ تقریب بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی جس کے ذریعے شمال مشرق سمیت پورے بھارت میں دیسی اور روایتی مہارتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور شمال مشرق کی ہر برادری کے ورثے کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں متعدد نیشنل مشن پروگراموں کو کام یابی سے نافذ کیا اور چلایا جارہا ہے اور ملک کے شہری اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تمام قومی ادارے ایک مضبوط ربط کے طور پر کام کریں اور اپنی خدمات کو وسعت دیں تاکہ دویانگ جنوں کو سمگر شکشا ابھیان، نیشنل بانس مشن، ہنر مندی کی ترقی وغیرہ جیسے تمام قومی مشن پروگراموں سے بھرپور فائدہ حاصل ہو۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریب یقینی طور پر کاروباری مواقع کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور معذور افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرتی ہے۔ تقریب کے دوران محکمے کے تمام اداروں کے ساتھ 8 نیشنل انسٹی ٹیوٹ، ری ہیبلی ٹیشن کونسل آف انڈیا، نیشنل ٹرسٹ، نیشنل ہینڈی کیپڈ فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا اور آرٹیفیشل لمبز مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا بھی مختلف آگاہی پروگراموں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ معذور افراد کے لیے جامع اپروچ کے جذبے کے تحت اس تقریب کا مقصد شمال مشرقی بھارت کی دیسی ثقافت اور مختلف فنون لطیفہ کو فروغ دینا اور اس کے ساتھ ساتھ دویانگ جنوں کو مرکزی دھارے میں لاکر'میک ان انڈیا' تحریک کو ثروت مند کرنا ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے کہا کہ تاریخی طور پر بھارت کا شمال مشرقی علاقہ اپنے بہترین کاریگروں کے لیے مشہور ہے اور ٹیکسٹائل، ہینڈ لوم اور دستکاری صنعت کے لیے بہت ترقی یافتہ اور بڑے پیمانے پر غیر رسمی صنعت کاری رکھتا ہے۔
بھارت سرکار کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت کماری پرتیما بھومک نے کہا کہ شمال مشرق کی خواتین بُننے، ٹیکسٹائل اور دستکاری کی صنعت میں اپنی مہارتوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انھوں نےاس بات پر بھی زور دیا کہ ریشم کی کاشت، ریشم جمع کرنے، بننے، لکڑی کی دستکاری، بانس کی دستکاری، نامیاتی کاشت کاری، آرکیڈ وغیرہ کے شعبوں میں شمال مشرق کی دیسی اور روایتی مہارتوں کے اہم مواقع موجود ہیں۔
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی سکریٹری نے کہا کہ یہ دویانگ جن تحریک 'انڈیا@75 قومی جشن' اور شمال مشرقی بھارت کے فلیگ شپ پروگرام کے حصے کے طور پر بتدریج آگے بڑھے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ شمولیت پر مبنی بھارت کے لیے دویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
این آئی ای ایف ڈبلیو، 2021 کا اہتمام این آئی ای پی وی ڈی، دہرادون کر رہا ہے جس کا مقصد شمال مشرقی بھارت کے فنون لطیفہ اور کاریگروں کو فروغ دینا ہے تاکہ شمال مشرق کی دویانگ آبادی اور اسٹیک ہولڈروں کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے۔ اس کا مقصد مختلف قابل قبائل اور شمال مشرق کی مخصوص ثقافتوں کے گروہوں کے دویانگ جنوں کو بااختیار بنانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ ٹیکسٹائل اور دستکاری کی صنعت کے بارے میں جامع اپروچ اپنائیں۔ این ای آئی ایف ڈبلیو نے ہنر مندی اور صنعت کاری کی عمارت؛ کاریگر تربیتی ورکشاپ؛ دیوانگ کاریگروں کی نمائش؛ روایتی لباس شوز اور روایتی ثقافتی میلوں پر توجہ مرکوز کی ہے جو نہ صرف معذوروں کی مہارتوں اور صلاحیتوں کے بارے میں بیداری پیدا کریں گے بلکہ ان کے لیے روزگار کے مواقع کو فروغ دینے میں بھی مدد کریں گے۔ دویانگ جن، ان کے خاندان، این جی اوز، ڈی پی اوز، پیرنٹ تنظیمیں ، خصوصی اسکول، خصوصی پیشہ ورانہ مراکز اور کوآپریٹو سوسائٹیاں وغیرہ تمام 8 شمال مشروی ریاستوں سے اس تاریخی تقریب میں شرکت کر رہی ہیں جو ملک بھر میں معذوروں میں ہنرمندی، روزگار اور آنٹرپرینیورشپ کے نئے تصور کی تشکیل نو کرے گا۔
***
U. No. 6975
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(ریلیز آئی ڈی: 1738749)
وزیٹر کاؤنٹر : 239