صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

عالمی تشویش کے مسائل حل کرنے  کے لئے بودھ   اقدار اور اصولوں کا استعمال   دنیا  کو تسکین فراہم کرنے اور اسے ایک بہتر مقام بنانے میں مدد کریں گے : صدر ِ جمہوریہ رام ناتھ کووند  


صدرِ جمہوریۂ ہند نے  بین الاقوامی بدھسٹ  کنفیڈریشن کے ذریعے منعقد  کی جا رہی  سالانہ  اسادھا پورنیما – دھرم چکر کے دن  کے موقع پر خطاب کیا

Posted On: 24 JUL 2021 9:39AM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 24 جولائی/ صدرِ جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ بودھ اقدار اور اصول  عالمی  تشویش کے معاملات کو حل کرنے  اور دنیا کو تسکین پہنچانے  اور اسے ایک بہتر مقام بنانے میں مدد کریں گے ۔ وہ آج  ویڈیو پیغام کے ذریعے  بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کی طرف سے منعقدہ  سالانہ  اسادھا پورنیما – یومِ دھرم چکر  سے خطاب کر رہے تھے ۔  انہوں نے کہا کہ  مہاتما بدھ کی تعلیمات  پر عمل کرنا اور  اس کی مختلف تشریحات  میں ناپھنسنا  بہت اہم ہے ۔  انہوں نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ بین الاقوامی  بدھسٹ کنفیڈریشن  کےمقاصد قابل ستائش ہیں ۔  انہوں نے   تمام بدھسٹ روایات اور اداروں کو انسانیت  کی خدمت کے لئے  ایک مشترکہ پلیٹ فارم  فراہم کرنے  میں  آئی  بی سی کی کوششوں کی ستائش کی ۔ 

GR4_785147VB.jpg

          صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بدھ ازم   کی  اپیل سے  550 ملین کے قریب  لوگ ، اِس عقیدے پر  عمل پیرا ہیں ۔ دیگر عقائد کے ماننے والے اور یہاں تک کہ   مذہب سے برگشتہ   اور  ناستک  لوگ بھی مہاتما بدھ کی تعلیم   سے    متاثر ہوتے ہیں ۔  مہاتما بدھ کی یہ  ہمہ گیر اور آفاقی پسندیدگی  ، اس کی منطق  معقولیت  اور    ہر دور میں اور ہر مقام پر  انسانوں کو در پیش   بنیادی مسائل  کے سادہ جواب   کی وجہ سے   ہے ۔ مہاتما بدھ کی  دکھوں سے خاتمے کی یقین دہانی ،  ان کی  ہمہ گیر  ہمدردی اور عدم تشدد ،   زندگی کے تمام شعبوں میں  اخلاقیات اور اعتدال  پر عمل درآمد کے ، اُن کے پیغام نے   2600 سال پہلے  سارناتھ  میں ،  آج کے دن کے اُن کے پہلے وعظ  نے  اب تک بے شمار لوگوں کو  متاثر کیا ہے ۔

          صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ مہاتما بدھ کی زندگی  پر مبنی دستاویز میں انسانیت  کے لئے  انمول  پیغامات موجود ہیں ۔ بھگوان بدھ نے   خود  اُن پر تنقید کرنے والوں اور اپنے مخالفین   پر بھی  بھروسہ کیا اور اُن کااحترام کیا ۔ انہوں نے یہ روحانی قوت  سچائی پر  قائم رہنے کے اپنے   پختہ اصول کی وجہ سے  حاصل کی ۔

          صدرِ جمہوریہ نےکہا کہ کووڈ – 19 کے اثرات کے تحت  پوری دنیا   کو پہلے سے کہیں زیادہ  سکون اور ہمدردی  ، مہربانی  اور بے لوث خدمت کی ضرورت ہے ۔  یہ  ہمہ گیر اقدار  ، جنہیں   بودھ ازم  نے مشتہر کیا ہے ، سبھی کو اپنے   خیالات  اور عمل میں اپنانا چاہیئے ۔ صدرِ جمہوریہ نے امید ظاہر کی کہ آج کی دنیا مہاتما  بدھ کی لا زوال ہمدردی سے متاثر ہو گی اور   انسانی حقوق پر  تمام وسائل کے ذریعے قابو پانے  کی کوشش کرے گی ۔

          اس سے پہلے صبح میں  صدرِ جمہوریہ نے  راشٹر پتی بھون کے باغ میں بودھی درخت کا پودا لگایا ۔ اس موقع پر موجود  اہم شخصیات میں   کلچر کے مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی  ، کلچر کے وزیر مملکت  جناب ارجن رام میگھوال اور محترمہ  میناکشی لیکھی  اور انٹرنیشنل  بدھسٹ کنفیڈریشن  کے سکریٹری جنرل  ڈاکٹر دھماپیا بھی  موجود تھے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔    )

U.No. 6947



(Release ID: 1738549) Visitor Counter : 234