بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

برکس ایم ایس ایم ای گول میز کانفرنس میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی میں تیزی لانے کے لیے مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنے پر زور

Posted On: 23 JUL 2021 5:43PM by PIB Delhi

سکریٹری، ایم ایس ایم ای، جناب بی بی۔ سوین نے کووڈ-19 کے بعد ایم ایس ایم ای سیکٹر کی نمو کو تیز کرنے اور ایم ایس ایم ای کے مفادات کے لیے کاروباری ماحول پیدا کرنے کی راہ میں رہنمائی کرنے کے لیے مستقبل کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ’ترقی میں تیزی لانے والے شعبے‘ کے لیے کووڈ کے بعد کے روڈ میپ کے برکس ممالک کے نظریے سے متعلق خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ایم ایس ایم ای پر وبا سے ہونے والے نقصان کی حد اور ایم ایس ایم ای کی حفاظت کے لیے حکومت کی کووڈ ردعمل پالیسیوں/پروگراموں کا جائزہ لینے پر زور دیا۔

 

وزارت ایم ایس ایم ای نے برکس ایم ایس ایم ای گول میز کانفرنس کی میزبانی کی ہے۔ یہ برکس ممالک کے ’ترقی میں تیزی لانے والے شعبے‘ کے لیے کووڈ کے بعد کے روڈ میپ کے وژن پر مرکوز ہے۔ گول میز کانفرنس میں تمام برکس ممالک کے سرکاری اور نجی شعبے کی شرکت دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ انڈسٹری ایسوسی ایشنز، ایم ایس ایم ای ٹول روم اور ڈی آئی وغیرہ کی طرف سے 200 سے زائد شرکاء بھی موجود تھے۔

بینک آف انڈیا کے ایکسپورٹ امپورٹ ڈپٹی مینیجنگ ڈائرکٹر اور ہندوستان ایس ایم ای فورم کے صدر نے ایم ایس ایم ای کی تیز رفتار نمو کے لیے ایم ایس ایم ای کو عالمی اور علاقائی ویلیو چینز میں ضم کرنے، کووڈ 19 کے بعد کے منظر نامے میں ایم ایس ایم ای کے ڈجیٹلائزیشن کے کردار اور ان کی ڈجیٹل تبدیلی کے لیے حکومتی اقدامات اور برکس فورم کا فائدہ اٹھانے کے حوالے سے بات کی۔

اس کے بعد حکومت اور نجی شعبے کے متعلقہ اعلی عہدیداروں کے ذریعہ علیحدہ اجلاسوں میں برکس ممالک کے سرکاری اور نجی شعبے کی جانب سے پرزنٹیشن کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔

برکس شراکت داروں نے موجودہ تناظر میں بر وقت اور مطابقت پذیر ہونے کے لیے ہندوستان کی منصوبہ بند سرگرمیوں کو سراہا اور ہندوستان کی تجویز کردہ مختلف اقدامات پر مل کر کام کرنے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6935


(Release ID: 1738514) Visitor Counter : 210


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu