زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کسانوں کے ذریعہ ای-نام پلیٹ فارم کا استعمال

Posted On: 23 JUL 2021 6:06PM by PIB Delhi

مالی سال 2020-21 کے دوران، کل 37.73 لاکھ کسانوں اور مالی سال 2021-22 کے دوران (30 جون 2021 تک) کل 8.78 لاکھ کسانوں نے اپنی زرعی پیداوار کو بیچنے کے لیے قومی زراعتی مارکیٹ (e-NAM) کے پلیٹ فارم کا استعمال کیا ہے۔

کاشتکاروں کے ذریعہ ای-نام پلیٹ فارم پر فروخت کی جانے والی بڑی فصلوں میں شامل ہیں دھان، گندم، روئی، مرچ، سویا بین، مکئی، آلو، چنا، ٹماٹر، مونگ پھلی، سرسوں کے بیج، پیاز، ہلدی، ارہر (تور / سرخ چنا) ، باجرا ، کھڑی مونگ (سبز چنا)، ارنڈی، دال (مسور)، میٹھا لیموں وغیرہ۔

ای-نام مختلف ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کی طبعی تھوک منڈیوں/بازاروں کا ایک ورچوئل پلیٹ فارم ہے جہاں شفاف قیمت کی دریافت کے طریقہ کار کے ذریعہ زراعت اور باغبانی اشیا کی آن لائن تجارت کو آسان بنانے کے لیے کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کے لیے بہتر معاوضے کی قیمتوں کا احساس کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ اب تک 18 ریاستوں اور 3 مرکز زیر انتظام علاقوں میں 1000 زرعی پیداوار بازاروں (اے پی ایم سی) کو ضم کیا گیا ہے۔ ای-نام پلیٹ فارم پر غیر ای-نام منڈیوں کی قیمتوں پر قبضہ کرنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ زرعی پیداوار کی قیمت بنیادی طور پر رسد، طلب، آب و ہوا کے حالات، پیداواری علاقے سے مارکیٹ کے مقام کی دوری اور پیداوار کے معیار وغیرہ پر منحصر ہوتی ہے۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6937



(Release ID: 1738511) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Punjabi , Telugu